Maktaba Wahhabi

106 - 413
وَالنَّاسُ جُلُوسٌ عَلَی صُفُوفِھِمْ فَیَعِظُھُمْ، وَیُوْصِیْھِمْ، وَیَأْمُرُھُمْ … الحدیث۔‘‘[1] ’’ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر اور عید الاضحی کے دن عیدگاہ کی طرف تشریف لے جاتے،تو سب سے پہلے آپ نماز پڑھاتے، [نماز سے] فارغ ہوکر آپ لوگوں کے سامنے کھڑے ہوجاتے اور لوگ اپنی صفوں میں بیٹھے رہتے۔ آپ انہیں وعظ و نصیحت فرماتے، اور [اچھی باتوں کا] حکم دیتے… الحدیث۔‘‘ اس حدیث شریف میں حضرت ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ نے دورانِ خطبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کیفیت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ[ آپ فارغ ہوکر لوگوں کے سامنے کھڑے ہوجاتے] اس کی شرح میں علامہ عینی رحمہ اللہ تعالیٰ نے تحریر کیا ہے کہ:’’ أَيْمُوَاِجِہًالَھُمْ‘‘[2] یعنی ان کے روبرو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک لوگوں کی طرف اور ان کے چہرے آپ کی جانب ہوتے تھے۔ علامہ عینی رحمہ اللہ تعالیٰ ہی نے حدیث سے مستفاد باتیں بیان کرتے ہوئے تحریر کیاہے: ’’ وَفِیْہِ مُوَاجَھَۃُ الْخَطِیْبِ لِلنَّاسِ، وَأَنَّھُمْ بَیْنَ یَدَیْہِ۔‘‘[3] ’’ اس [حدیث] سے ثابت ہوتا ہے کہ خطیب اپنا رخ لوگوں کی طرف کرے اور لوگ اس کے روبرو ہوں۔‘‘ ۴:حدیث العرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ : امام ابن ماجہ رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت العرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا:
Flag Counter