Maktaba Wahhabi

342 - 413
قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم :’’ لَا تُزْرِمُوْہُ، دَعُوْہُ‘‘۔ فَتَرَکُوْہُ حَتّی بَالَ، ثُمَّ إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم دَعَاہُ، فَقَالَ لَہ:’’إِنَّ ھٰذِہِ الْمَسَاجِدَ لَا تَصْلُحُ لِشَیْئٍ مِنْ ھٰذَا الْبَوْلِ وَلَا الْقَذَرِ، إِنَّمَا ھِيَ لِذِکْرِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ وَالصَّلَاۃِ وَقِرَائَ ۃِ الْقُرْآنِ‘‘ أَوْکَمَا قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم۔ قَالَ:’’ فَأَمَرَ رَجُلًا مِنَ الْقَوْمِ، فَجَائَ بِدَلْوٍ مِنْ مَائٍ، فَشَنَّہُ عَلَیْہِ‘‘۔[1] ’’ایک دفعہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسجد میں تھے کہ ایک بدو آیا اور اس نے کھڑے ہو کر مسجد میں پیشاب کرنا شروع کر دیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے کہا:رُک جاؤ، رک جاؤ۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اس کو نہ روکو، اسے چھوڑ دو۔‘‘ انہوں نے اس کو چھوڑ دیا،یہاں تک کہ اس نے پیشاب کر لیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو بلا کر فرمایا:’’ بے شک یہ [مسجدیں ] اللہ عزوجل کے ذکر، نماز اور قرأت قرآن کے لیے ہوتی ہیں۔‘‘ یا جیسے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔‘‘ انہوں نے [حضرت انس رضی اللہ عنہ ]نے بیان کیا :’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں میں سے ایک شخص کو حکم دیا، پس وہ پانی کا ایک ڈول لایا اور اُس نے اسے [پیشاب ]پر بہا دیا۔‘‘ امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب [صحیح البخاري،کتاب الأدب]میں اس حدیث کو ایک سے زیادہ مرتبہ روایت کیا ہے، ایک مقام پر اس کا عنوان بایں الفاظ تحریر کیا ہے:
Flag Counter