Maktaba Wahhabi

360 - 413
تو اس کا زیادہ حق دار تھا کہ اس کو پی کر قوت حاصل کرتا۔ [اب] جب وہ آئیں گے،تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے حکم دیں گے،تو میں [تعمیل حکم میں ] انہیں دوں گا،تو میرے لیے اس دودھ سے کیا بچے گا؟ لیکن اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت سے مفر نہیں تھا۔‘‘ لہٰذا میں ان کے پاس آیا اور انہیں [آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ] دعوت پہنچائی۔ وہ آئے اور [داخل ہونے کی] اجازت طلب کی۔ انہیں اجازت دی گئی اور وہ گھر میں اپنی اپنی جگہوں پر آ کر بیٹھ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اے ابوہر! ‘‘ میں نے عرض کیا:’’ لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ لو اور انہیں دو۔‘‘ میں نے پیالہ تھاما اور ایک ایک آدمی کو دینا شروع کیا، وہ پیتا جاتا، یہاں تک کہ سیر ہوجاتا، پھر وہ پیالہ مجھے واپس کردیتا، پھر میں ایک دوسرے شخص کو دیتا، وہ پی کر اور سیر ہو کر پیالہ مجھے واپس کردیتا، [اسی طرح ] وہ [یعنی تیسرا شخص] پی کر اور سیر ہو کر پیالہ مجھے لوٹا دیتا، یہاں تک کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچااور تب سارے لوگ سیر ہوکر پی چکے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیالے کو تھاما اور اپنے ہاتھ میں رکھ کر میری طرف دیکھا، اور مسکرا کر فرمایا:’’ اباھر!‘‘ میں نے عرض کیا:’’ لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ میں اور تم باقی رہ گئے ہیں۔‘‘ میں نے عرض کیا:’’ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ نے سچ فرمایا۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’ بیٹھو اور پیؤ۔‘‘ میں بیٹھ گیا اور پیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ پیؤ۔‘‘ تو میں نے پیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم برابر
Flag Counter