Maktaba Wahhabi

388 - 413
’’ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم آُتِيَ بِلَبَنٍ قَدْ شِیْبَ بِمَائٍ، وَعَنْ یَمِیْنِہٖ أَعْرَابِيٌّ وَعَنْ شِمَالِہٖ أَبُوْبَکْرٍ رضی اللّٰه عنہ،فَشَرِبَ ثُمَّ أَعْطَی الْأَعْرَابِيَّ، وَقَالَ:’’ اَلْأیْمَنَ فَالْأَیْمَنَ ‘‘۔[1] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پانی ملا دودھ پیش کیا گیا اور [اس وقت] آپ کی دائیں جانب ایک بدو اور بائیں جانب ابوبکر رضی اللہ عنہما تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پی کر (باقی) بدو کو دے دیا اور ارشاد فرمایا:’’ دائیں طرف سے پس دائیں طرف سے۔‘‘ ب۔ حدیث سہل بن سعد رضی اللہ عنہ : ’’ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم أُتِيَ بِشَرَابٍ فَشَرِبَ مِنْہُ وَعَنْ یَمِیْنِہٖ غُلاَمٌ، وَعَنْ یَسَارِہٖ الْأَشْیَاخُ فَقَالَ لِلْغُلاَمِ:’’ أَتَأْذَنُ لِيْ أَنْ أُعْطِيَ ھٰؤُلاَئِ؟ ‘‘۔ فَقَالَ الْغُلاَمُ:’’ وَاللّٰہِ! یَا رَسُولَ اللّٰہِ! لاَ أُوْثِرُ بِنَصِیْبِيْ مِنْکَ أَحَدًا ‘‘۔ قَالَ:’’ فَتَلَّہُ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم فِيْ یَدِہٖ ‘‘۔[2] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک مشروب پیش کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پیا اور [اس وقت] آپ کی دائیں جانب ایک لڑکا بیٹھا ہوا تھا
Flag Counter