Maktaba Wahhabi

277 - 380
’’اے میرے پروردگار! مجھے جہاں بھی تولے جا، سچائی کے ساتھ لے جا اور جہاں سے بھی نکال، سچائی کے ساتھ نکال اور اپنی طرف سے ایک اقتدار کو میرا مددگار بنادے۔‘‘ {رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوۃِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآئِ . رَبَّنَا اغْفِرْلِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ} [إبراھیم: ۴۰، ۴۱] ’’اے میرے پروردگار! مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری اولاد سے بھی (ایسے لوگ ہوں) اے ہمارے پروردگار! مجھے اور میرے والدین کو اور سب ایمان والوں کواس دن بخش دو جب حساب قائم ہوگا۔‘‘ {رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا} [طہ: ۱۱۴] ’’اے میرے پروردگار! مجھے مزید علم عطا فرما۔‘‘ {رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْوٰرِثِیْنَ} [الأنبیاء: ۸۹] ’’اے میرے پروردگار! مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور بہترین وارث تو تُوہی ہے۔‘‘ {لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ} [الأنبیاء: ۸۷] ’’تیرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں۔ تیری ذات پاک ہے، بے شک میں قصور کرنے والوں میں سے ہوں۔‘‘ {رَّبِّ اَنزِلْنِیْ مُنْزَلًا مُّبَارَکًا وَّاَنْتَ خَیْرُ الْمُنْزِلِیْنَ}[المؤمنون: ۲۹] ’’اے میرے پروردگار! مجھ کو برکت والی جگہ اتار اور تو بہترین جگہ دینے والا ہے۔‘‘
Flag Counter