Maktaba Wahhabi

278 - 380
10۔{رَبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ ھَمَزٰتِ الشَّیٰطِینِ . وَاَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ} [المومنون: ۹۷، ۹۸] ’’اے میرے پروردگار! میں شیطانوں کی اکساہٹوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور اے میرے رب! میں تو اس سے بھی پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آئیں۔‘‘ 11۔{رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ}[المومنون: ۱۱۸] ’’اے میرے پروردگار! (مجھ سے) درگزر فرما اور رحم کر، توسب رحم کرنے والوں سے اچھا رحم کرنے والا ہے۔‘‘ 12۔{رَبِّ ھَبْ لِیْ حُکْمًا وَّاَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ . وَاجْعَلْ لِّیْ لِسَانَ صِدْقٍ فِی الْاٰخِرِیْنَ . وَاجْعَلْنِیْ مِنْ وَّرَثَۃِ جَنَّۃِ النَّعِیْمِ}[الشعراء: ۸۳، ۸۴، ۸۵] ’’اے میرے پروردگار! مجھے حکم وقوتِ فیصلہ عطا فرما۔ اور مجھے صالحین کے ساتھ ملادے اوربعد کے آنے والوں میں مجھ کو سچی ناموری عطاکر۔ اور مجھے جنتِ نعیم کے وارثوں میں شامل فرما۔‘‘ 13۔{رَبِّ اَوْزِعْنِیْٓ اَنْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیْٓ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰہٗ وَاَدْخِلْنِی بِرَحْمَتِکَ فِیْ عِبَادِکَ الصّٰلِحِیْنَ} [النمل:۱۹] ’’اے میرے پروردگار ! تومجھے توفیق دے کہ میں تیرے ان احسانات کا شکر اداکرتا رہوں جو تونے مجھ پر اورمیرے والدین پر کیے ہیں اور ایسا عملِ صالح کروںجو تجھے پسند آئے اور اپنی رحمت سے مجھ کو اپنے نیک
Flag Counter