Maktaba Wahhabi

101 - 271
یعنی:جو اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں اور روزِآخرت کا انکارکرے گا وہ پرلے درجے کا گمراہ ہے۔ فرشتے نوری مخلوق ہیں ملائکہ کی خلقت نور سے ہوئی ہے،صحیح مسلم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے (خلقت الملائکۃ من نور وخلق الجان من نار وخلق آدم مما وصف لکم)[1] یعنی:فرشتے نور سے،جن آگ سے پیداکئے گئے ہیں اور انسان اس (مادہ) سے جس کا ذکرکردیاگیاہے۔ نوری مخلوق ہونے کی وجہ سے فرشتے کھانے پینے سے مستغنی اور بے نیاز ہیں۔سورۃ الذاریات کے مضمون سے ثابت ہوتا ہے کہ کچھ فرشتے ،ابراہیمعلیہ السلامکے پاس بصورت بشر آئے تھے،ابراہیم علیہ السلام نے انہیں کھانا پیش کیا،جسے فرشتوں نے نہیں کھایا تھا،جب ابراہیم علیہ السلام نے دیکھا کہ کھانے کیلئے ان کے ہاتھ نہیں بڑھ رہے تو انہوں نے اپنے دل میں خوف محسوس کیا،جس پر فرشتوں نے اپنی حقیقت سے آگاہ کردیا یعنی ہم فرشتے ہیں۔ (کھانے پینے سے بے نیاز ہیں) سورئہ فاطر کی آیت کے مطابق فرشتے،پروں والی مخلوق ہیں، جبکہ نبیعلیہ السلامکے فرمان کے مطابق، جبریل علیہ السلام کے 600 پر ہیں۔ فرشتوں کی تعداد فرشتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے،جن کا احصاء اورشمار اللہ تعالیٰ کے سواکوئی نہیں جانتا،ان کی کثرت تعداد کااندازہ نبیعلیہ السلامکی اس حدیث سے ہوتا ہے :بیت المعمور( جو ساتویں آسمان پرفرشتوں کی مسجد ہے )میں ہرروز سترہزارفرشتے داخل ہوتے ہیں،جو قیامت تک دوبارہ داخل نہ ہوسکیں گے۔[2]
Flag Counter