Maktaba Wahhabi

158 - 271
درحقیقت صراطِ مستقیم ہے ،اس کے علاوہ صراطِ مستقیم ،لاکھ جتن کرنے کے باوجود کہیں سے حاصل نہیں ہوسکتا۔ فرمانِ باری تعالیٰ ہے: [وَاِنَّكَ لَتَدْعُوْہُمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ][1] یعنی:آپ کی دعوت صراطِ مستقیم کی طرف ہے ۔ نیز فرمایا: [وَاِنَّكَ لَـــتَہْدِيْٓ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ][2] یعنی:آپ صلی اللہ علیہ وسلم صراط مستقیم کاراستہ دکھاتے ہیں۔ لہذا ہماری زندگیوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک تعلیمات کا ہونااور ہر لحظہ ہونا انتہائی ضروری ہے،ہم کھانے پینے سے زیادہ صراطِ مستقیم کے محتاج ہیں؛کیونکہ کھانا پینا دنیا کا زاد ہے جس کیلئے فنا ہے ، جبکہ صراطِ مستقیم زادِ آخرت ہے جس کیلئے ہمیشہ کا دوام وبقاہے۔
Flag Counter