Maktaba Wahhabi

155 - 271
محمدصلی اللہ علیہ وسلم نبی آخر الزماں ہیں محمدصلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں،چنانچہ فرمایا: [مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَلٰكِنْ رَّسُوْلَ اللہِ وَخَاتَمَ النَّـبِيّٖنَ۰ۭ ][1] یعنی:محمدصلی اللہ علیہ وسلم تم میں سے کسی مرد کے باپ نہیں ہیں،بلکہ اللہ کے رسول اور انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے:(أنا خاتم النبیین لانبی بعدی) یعنی:ـمیں خاتم النبیین ہوں،میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ یہی وجہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کو عالم گیر ہونے کا شرف حاصل ہے اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کو رہتی دنیا تک کے ہرانسان کا رسول قرار دیاگیاہے:[ قُلْ يٰٓاَيُّھَا النَّاسُ اِنِّىْ رَسُوْلُ اللہِ اِلَيْكُمْ جَمِيْعَۨا ][2] کہہ دواے لوگو!میں تم سب کی طرف اللہ کارسول ہوں۔ دوسرے مقام پرفرمایا:[وَمَآ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا كَاۗفَّۃً لِّلنَّاسِ بَشِيْرًا وَّنَذِيْرًا][3] اور ہم نے تو آپ کو تمام لوگوں کیلئے بشیرونذیر بناکر بھیجا ہے۔ محمدصلی اللہ علیہ وسلم جنوں کے بھی نبی ہیں جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم قیامت تک کے عالم انسانیت کے رسول ہیں اسی طرح جنوں کی طرف بھی مبعوث فرمائے گئے۔ فرمایا:[ قُلْ اُوْحِيَ اِلَيَّ اَنَّہُ اسْتَـمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْٓا اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا
Flag Counter