Maktaba Wahhabi

54 - 271
الفاظ جاری تھے:(الصلاۃ وما ملکت أیمانکم) سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے ادا ہونے والاآخری جملہ یہی تھا:(الصلاۃ وما ملکت أیمانکم) یہ بات بھی اہمیت ِنماز کی زبردست دلیل ہے کہ اسے اللہ تعالیٰ نے معراج کی رات،اپنے رسول کو آسمانوں پر بلاکر فرض فرمایا، یہ تمیز کسی اور فریضہ کو حاصل نہیں ہے ۔ روزِ قیامت جب جہنمیوں سے ان کے جہنم میں جانے کا سبب معلوم کیاجائے گا تو وہ کہیں گے : [قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّيْنَ][1] یعنی: ہم نمازیوں میں سے نہیں تھے۔ تبھی تو قرآن نے مؤمنین کا پہلا وصف،ادائیگی ٔ نماز ذکر فرمایا ہے: [قَدْاَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَ۔ الَّذِيْنَ ہُمْ فِيْ صَلَاتِہِمْ خٰشِعُوْنَ][2] یعنی:مومنین فلاح پاگئے ،وہ لوگ جو اپنی نمازوںمیں خشوع وخضوع اختیار کرنے والے ہیں،بلکہ اس سیاق میں آخری وصف بھی حفاظت ِ نماز ہے فرمایا: [وَالَّذِيْنَ ہُمْ عَلٰي صَلَوٰتِہِمْ يُحَافِظُوْنَ][3] یعنی: مومن وہ ہیں جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ یہ سورہ (المؤمنون) کامقام ہے ،جبکہ سورہ (المعارج) میں بھی اسی اسلوب سے نماز کاتذکرہ کیاگیاہے۔چنانچہ ان لوگوں کے اوصاف ذکرکئے گئے جوجہنم سے محفوظ رہیں گے ،پہلاوصف: [اِلَّا الْمُصَلِّيْنَ ۙ الَّذِيْنَ ہُمْ عَلٰي صَلَاتِہِمْ دَاۗىِٕمُوْنَ][4]
Flag Counter