Maktaba Wahhabi

69 - 271
مالدار لوگ جو زکوٰۃ اداکرتے ہیں،کسی بڑے نقصان میں مبتلا نہیں ہوتے؛ کیونکہ بہت زیادہ مال میں سے،بہت کم حصہ اداکرنا فرض کیاگیا ہے، مثلاً:انسان کی نقد ملکیت میں ہر سوروپے پر صرف اڑھائی روپے نکالنا ضروری قراردیاگیاہے،جودیکھا جائے تو بہت کم بنتاہے،اور صاحبِ مال کیلئے زیادہ نقصان کا موجب نہیں بنتا،اس پر مستزاد یہ کہ اس کامال پاکیزہ ہوجاتا ہے اور اللہ رب العزت کی محبت اور رضا کے علاوہ ،مال کی برکت کے وعدے حاصل ہوتے ہیں : [وَعْدَ اللہِۭ لَا يُخْلِفُ اللہُ وَعْدَہٗ ][1] [وَمَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللہِ حَدِيْثًا][2] زکاۃادانہ کرنیوالوں کیلئے سخت وعید اس قدر آسانی کے باوجود،جولوگ ادائیگیٔ زکوٰۃ میں پس وپیش سے کام لیتے ہیں،یا کسی قسم کی غفلت اورکوتاہی کے مرتکب ہوتے ہیں، وہ اللہ رب العزت کی طرف سے شدید ترین وعید کے مستحق ٹھہرتے ہیں،امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں باب قائم فرمایا ہے:(باب إثم مانع الزکاۃ)یعنی:زکوٰۃ نہ دینے والے کے گناہ (اوروعید)کاذکر۔ اس باب کے تحت سورۃ التوبہ کی درج ذیل دوآیات کا ذکرفرمایا ہے: [وَالَّذِيْنَ يَكْنِزُوْنَ الذَّہَبَ وَالْفِضَّۃَ وَلَا يُنْفِقُوْنَہَا فِيْ سَبِيْلِ اللہِ۰ۙ فَبَشِّرْہُمْ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ ۙ يَّوْمَ يُحْمٰي عَلَيْہَا فِيْ نَارِ جَہَنَّمَ فَتُكْوٰي بِہَا جِبَاہُہُمْ وَجُنُوْبُہُمْ وَظُہُوْرُہُمْ۰ۭ ہٰذَا مَا كَنَزْتُمْ لِاَنْفُسِكُمْ فَذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَكْنِزُوْنَ]ترجمہ:اورجولوگ سونے چاندی کاخزانہ رکھتے ہیں اور اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے،انہیں
Flag Counter