Maktaba Wahhabi

58 - 271
یعنی:ہرعمل کی صحت وقبولیت کامدار انسان کی نیت ہے،اورہرشخص کو اس کے عمل سے صرف وہی کچھ ملے گا ،جو وہ نیت کرے گا… لہذانماز،جس کاحساب سارے اعمال پر مقدم ہے کی قبولیت کیلئے اتباعِ سنت کے ساتھ ساتھ حفاظت ِنیت ازحدضروری ہے، ان دوشرائط کے بغیر یہ عظیم عمل، محض بے کار ہے۔ و اللہ المستعان۔ نمازباجماعت کی اہمیت مَردوں کیلئے نماز،مسجد میں باجماعت اداکرنا ضروری ہے ؛ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِمبارک ہے : (إن اثقل صلاۃ علی المنافقین صلاۃ العشاء وصلاۃ الفجر ،ولو یعلمون ما فیھما لأتوھما ولو حبوا، ولقد ھممت أن آمر بالصلاۃ فتقام، ثم آمر رجلا فیصلی بالناس،ثم أنطلق معی برجال معھم حزم من حطب إلی قوم لایشھدون الصلاۃ فأحرق علیھم بیوتھم بالنار) [1] یعنی:بے شک منافقین پر سب سے بھاری دونمازیںہیں :فجراور عشائ،اور اگر وہ جان لیں کہ ان دونمازوں کا کتنا اجروثواب ہے تو انہیں اداکرنے کیلئے ضرورآئیں،خواہ گھٹنوں کے بل آنا پڑے۔ اور میں نے یہ ارادہ کرلیا تھا کہ نماز قائم کرنے کاحکم دوںاورایک شخص کو جماعت کرانے پر مأمور کردوں،اور پھر کچھ لوگوںکو ،جن کے پاس ایندھن کے گٹھے ہوں،اپنے ساتھ لیجاؤں اور ان لوگوں کے گھروں کو آگ لگادوں جو نمازباجماعت کیلئے حاضر نہیں ہوئے۔ ممکن ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اس ارادے پر عملی جامہ اس لئے نہ پہنایاہوکہ گھروں
Flag Counter