Maktaba Wahhabi

180 - 271
عن زید بن ثابت رضی اللہ عنہ أن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: (إن ھذہ الأمۃ تبتلی فی قبورھا،فلولا أن لاتدافنوا لدعوت اللہ أن یسمعکم من عذاب القبر الذی أسمع منہ)[1] یعنی:زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سےمروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک یہ امت اپنی قبروں میں مبتلائے فتنہ کی جاتی ہے،اگر یہ خدشہ نہ ہوتا کہ تم اپنے مُردوں کو دفن کرنا چھوڑدوگے تو میں ضرور دعا کرتا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں تھوڑاسا عذابِ قبر سنادے،جومیں سناکرتاہوں۔ اس حدیث سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ عذابِ قبر انتہائی شدید ہے کہ اس کی ایک جھلک دیکھ لینے یا ایک چیخ سن لینے سے،پوری دنیا اس قدر خوف وہراس میں مبتلا ہوجائے کہ کوئی قبرستان کا رُخ ہی نہ کرے،اپنے مرے ہوئے عزیزوں کو دفن کرنے کی ہمت وجرأت ہی نہ کرے، والعیاذباللہ. لہذا لازم ہے کہ ہم فتنۂ قبر سے اپنے رب تعالیٰ کی پناہ طلب کرتے رہیں،اور وہ تیاری کریں جو اس انتہائی پُروحشت مقام پر کام آئے گی۔ اللھم إنا نعوذبک من فتنۃ القبر ومن عذاب النار. قبرکی نعمتیں یاعذاب جسم وروح دونوں پر ہوگا اہل السنہ والجماعۃ کایہ عقیدہ ہے کہ قبر کی نعمتیں یا قبر کاعذاب جسم اور روح دونوں پر ہوگا،اور یہ بھی عقیدہے کہ قبر کوئی دائمی ٹھکانہ نہیں ہے، بلکہ یہاں سے ایک دوسرے جہان میں منتقل ہونا ہے جو دارالآخرۃ ہے،اللہ تعالیٰ کافرمان ہے:
Flag Counter