Maktaba Wahhabi

204 - 271
صحابہ (تھوڑی تعداد کے علاوہ ) جہنم میں جائیں گے۔ پھر اگر اس شخص کے زعم کے مطابق،اکثر صحابہ (علاوہ بعض کے) جہنمی ہیں،توکتاب وسنت تو ہم تک صحابہ کرام کے طریق ہی سے پہنچا ہے ،وہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور بعد میں آنے والے لوگوں کے درمیان واسطہ ہیں ،تو پھر لوگوں کے پاس کون سا حق اور کون سی ہدایت ہے؛کیونکہ ناقل میں قدح اور جرح منقول میں قدح اور جرح کے مترادف ہے۔ امام ابو زرعۃ الرازی( المتوفیٰ :۲۶۴)فرماتے ہیں : ’’اذا رأیت الرجل ینتقص أحدا من أصحاب رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم فاعلم أنہ زندیق وذلک أن رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم عندنا حق والقرآن حق ، وإنما ادّٰی إلینا ھذا القرآن والسنن أصحاب رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم وإنما یریدون أن یجرحوا شھودنالیبطلوا الکتاب والسنۃ ، والجرح بھم أولیٰ وھم زنادقۃ ‘‘ [1] ترجمہ: جب تم کسی شخص کو اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جرح کرتے ہوئے دیکھوتو یقین کرلو کہ وہ زندیق ہے؛ کیونکہ ہمارے نزدیک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حق ہیں ،اور قرآن بھی حق ہے، ہماری طرف قرآن اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث پہنچانے والے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، یہ زنادقہ چاہتے ہیں کہ ہمارے ان گواہوں (صحابہ کرام) پر جرح کرکے کتاب وسنت کو باطل کردیں، حالانکہ یہ خود جرح وقدح کے مستحق ہیں اور زندیق ہیں۔ وزنِ اعمال پر ایمان کابیان یومِ آخرت پر ایمان کیلئے ضروری ہے کہ وزنِ اعمال پر ایمان لایا جائے،چنانچہ ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ رب العزت قیامت کے دن اپنا عدل قائم کرنے کیلئے بندوں کے اعمال تولے گا،اس
Flag Counter