Maktaba Wahhabi

98 - 271
ترجمہ:’’(کیا یہ خود ساختہ معبود بہترہیں) یا وہ (اللہ) جس نے آسمانوں اورزمین کوپیداکیا اور تمہارے لئے آسمان سے پانی اتارا؟ پھر ہم نے اس (پانی) سے پررونق باغات اگائے ،کہ تمہیں ان (باغات) کے درخت اگانے کی (قدرت) نہ تھی کیا اللہ کے ساتھ کوئی اورمعبود ہے؟بلکہ وہ ایسے لوگ ہیں جو (اللہ کے)برابر (ہمسر) ٹھہراتے ہیں (کیا یہ خودساختہ معبود بہتر ہیں)یا وہ (اللہ) جس نے زمین کو ٹھہرنے کے لائق بنایا اور اس کے درمیان نہریںبنادیں اور اس کیلئے مضبوط پہاڑبنادیئے اور دوسمندروں کے درمیان آڑ بنادی ،کیا اللہ کے ساتھ کوئی اورمعبود ہے؟ (نہیں)بلکہ ان کے اکثر علم نہیں رکھتے (کیا یہ خود ساختہ معبود بہترہیں) یا وہ (اللہ)جولاچار کی(دعا) قبول کرتا ہے جب وہ اسے پکارتا ہے اور وہ برائی دور کردیتا ہے اور وہ تمہیں زمین میں جانشین بناتا ہے ،کیا اللہ کے ساتھ کوئی اورمعبودہے؟ تم بہت ہی کم نصیحت حاصل کرتے ہو(کیا یہ خود ساختہ معبود بہترہیں) یا وہ (اللہ)جوتمہیں خشکی اور تری کے اندھیروں میں راہ دکھاتا ہے اور وہ جو اپنی رحمت (بارش) سے پہلے خوشخبری دینے والی ہوائیں بھیجتا ہے،کیا اللہ کے ساتھ کوئی (اور) معبود ہے ؟اللہ برتر ہے اس سے جو وہ شریک ٹھہراتے ہیں(کیا یہ خود ساختہ معبود بہترہیں) یا وہ (اللہ) جومخلوق کو پہلی بار پیدا کرتا ہے اور پھر وہ اسے لوٹائے گا اور وہ جوتمہیں آسمان وزمین سے رز ق دیتا ہے کیا اللہ کے ساتھ کوئی (اور)معبود ہے؟ کہہ دیجئے اگرتم سچے ہوتواپنی دلیل لے آؤ‘‘ ان پانچوں آیات میں توحید ربوبیت سے متعلق بہت سے امور کی تقریر موجود ہے،مثلاً:زمین وآسمان کاخلق،آسمان سے بارش برسانا، اس بارش کے نتیجہ میں باغات پیداکرنا،زمین کو قرار بخشنا، نہروں کانظام چلانا ،پہاڑوں کی تخلیق،بروبحر کی ظلمات میں راہنمائی اور آسمان وزمین سے رزق کی عطا وغیرہ،یہ سب امورِ ربوبیت ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان تمام امور کے ذکر کے سیاق میں باربار یہ سوال فرمایا ہیـ:(ئَ اِلٰہٌ مَّعَ ﷲِ) کیا اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود ہوسکتا ہے ؟اس کامطلب یہ ہے کہ جوذات ان تمام امورِ
Flag Counter