Maktaba Wahhabi

181 - 271
[وَّاَنَّ السَّاعَۃَ اٰتِيَۃٌ لَّا رَيْبَ فِيْہَا۰ۙ وَاَنَّ اللہَ يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُوْرِ][1]یعنی:اور یہ کہ قیامت قطعاً آنے والی ہے جس میں کوئی شک وشبہ نہیں اور یقیناً اللہ تعالیٰ قبروں والوں کو دوباره زنده فرماکراٹھائے گا ۔ نیز فرمایا: [وَنُفِخَ فِي الصُّوْرِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَمَنْ فِي الْاَرْضِ اِلَّا مَنْ شَاءَ اللہُ۰ۭ ثُمَّ نُفِخَ فِيْہِ اُخْرٰى فَاِذَا ہُمْ قِيَامٌ يَّنْظُرُوْنَ][2] یعنی:اور صور پھونک دیا جائے گا پس آسمانوں اور زمین والے سب بے ہوش ہوکر گر پڑیں گے مگر جسے اللہ چاہے، پھر دوباره صور پھونکا جائے گا پس وه ایک دم کھڑے ہو کر دیکھنے لگ جائیں گے۔ نیز فرمایا: [وَتَرَكْنَا بَعْضَہُمْ يَوْمَىِٕذٍ يَّمُوْجُ فِيْ بَعْضٍ وَّنُفِخَ فِي الصُّوْرِ فَـجَـمَعْنٰہُمْ جَمْعًا ][3] یعنی:اس دن ہم انہیں آپس میں ایک دوسرے میں گڈ مڈ ہوتے ہوئے چھوڑ دیں گے اور صور پھونک دیا جائے گا پس سب کو اکٹھا کرکے ہم جمع کر لیں گے۔ قیامت کے دن کا حشر،دنیاوی جسم کے ساتھ ہوگا اہل السنۃ والجماعۃ کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ قیامت کے دن لوگوں کا حشر، ان کے دنیا کے جسم کے ساتھ ہوگا،وہی آنکھیں،کان اور چمڑی ہوگی۔
Flag Counter