Maktaba Wahhabi

191 - 271
(شفعت الملائکۃ وشفع النبیون وشفع المؤمنون ولم یبق إلا أرحم الراحمین ۔۔۔الحدیث) یعنی: فرشتے شفاعت کرچکے،انبیاء شفاعت کرچکے اور مؤمنین شفاعت کرچکے،اب صرف ارحم الراحمین باقی رہ گیا ہے۔ الحدیث قیامت کا انتہائی مہیب مرحلہ قیامت کا ایک انتہائی اہم اوربڑا ہی مہیب مرحلہ،بندوں کی اللہ تعالیٰ پر پیشی کاہے،اس پیشی میں بندوں نے اللہ تعالیٰ کو اپنے جملہ اعمال کا حساب دیناہے،آخرت کی اس پیشی پر ایمان لانا ضروری ہے اس کے بغیر ایمان بالیوم الآخر ناقابلِ قبول ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: [يَوْمَىِٕذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ خَافِيَةٌ 18؀فَاَمَّا مَنْ اُوْتِيَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيْنِهٖ ۙ فَيَقُوْلُ هَاۗؤُمُ اقْرَءُوْا كِتٰبِيَهْ 19؀ۚاِنِّىْ ظَنَنْتُ اَنِّىْ مُلٰقٍ حِسَابِيَهْ 20؀ۚفَهُوَ فِيْ عِيْشَةٍ رَّاضِيَةٍ 21۝ۙفِيْ جَنَّةٍ عَالِيَةٍ 22؀ۙقُطُوْفُهَا دَانِيَةٌ 23؀كُلُوْا وَاشْرَبُوْا هَنِيْۗئًۢا بِمَآ اَسْلَفْتُمْ فِي الْاَيَّامِ الْخَالِيَةِ 24؀وَاَمَّا مَنْ اُوْتِيَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ ڏ فَيَقُوْلُ يٰلَيْتَنِيْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِيَهْ 25؀ۚوَلَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ 26؀ۚيٰلَيْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِيَةَ 27؀ۚمَآ اَغْنٰى عَنِّيْ مَالِيَهْ 28؀ۚهَلَكَ عَنِّيْ سُلْطٰنِيَهْ 29؀ۚخُذُوْهُ فَغُلُّوْهُ 30؀ۙثُمَّ الْجَحِيْمَ صَلُّوْهُ 31؀ۙثُمَّ فِيْ سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوْهُ 32؀ۭ][1] ترجمہ:اس دن تم سب سامنے پیش کیے جاؤ گے، تمہارا کوئی بھید پوشیده نہ رہے گا۔ سو جسے اس کا نامہٴ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وه کہنے لگے گا کہ لو میرا نامہٴ اعمال پڑھو ۔مجھے تو
Flag Counter