Maktaba Wahhabi

179 - 271
من عذاب القبر ومن عذاب النار ومن فتنۃ المحیا والممات ومن فتنۃ المسیح الدجال. یعنی:ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بکثرت یہ دعا فرمایا کرتے تھے:اے اللہ!میں عذابِ قبر سے،عذابِ جہنم سے، زندگی اور موت کے فتنے سے،اور دجال کے فتنہ سے تیری پناہ کا طلب گارہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فتنۂ قبر اورعذابِ قبر سے پناہ طلب کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ گھاٹی انتہائی شدید اورمھیب ہے۔ قبر کے سوالوں کے جواب کی تیاری کیلئے ایک مفیدکتاب ضروری ہے کہ قبر کی طرف جانے والا ہر انسان تیاری کرکے جائے،اور تیاری کیلئے ان تین سوالات کے فہم کیلئے محنت شاقہ کی ضرورت ہے ،شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ نے ایک رسالہ تالیف فرمایا ہے،جس کانام ’’الأصول الثلاثۃ وأدلتھا‘‘ہے ،یعنی تین اصول اور ان کے دلائل ،اس رسالہ میں جن تین اصولوں کاذکر ہے وہ یہ ہیں: 1رب کی معرفت 2دین کی معرفت 3نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت اور یہی قبر کے سوالات ہیں،اس رسالہ کا مطالعہ نہایت اہم ہے، ہمارا یہ مشورہ ہےکہ مساجد ومدارس میں اس کی تعلیم کا اہتمام ہو۔والتوفیق بیداللہ تعالیٰ قبر کے معاملہ کی سنگینی قبر اور قبرستان کا معاملہ کس قدر سنگین اورخطرناک ہے،اس کا اندازہ اس حدیث سے بھی ہوتاہے:
Flag Counter