Maktaba Wahhabi

221 - 271
يَمَسُّہُمْ فِيْہَا نَصَبٌ وَّمَا ہُمْ مِّنْہَا بِمُخْرَجِيْنَ][1] یعنی:ان کے دلوں میں جو کچھ رنجش وکینہ تھا، ہم سب کچھ نکال دیں گے، وه بھائی بھائی بنے ہوئے ایک دوسرے کے آمنے سامنے تختوں پر بیٹھے ہوں گے نہ تو وہاں انہیں کوئی تکلیف چھو سکتی ہے اور نہ وه وہاں سے کبھی نکالے جائیں گے ۔ نیز فرمایا: [اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ۰ۙ اُولٰۗىِٕكَ ہُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّۃِ ۔جَزَاۗؤُہُمْ عِنْدَ رَبِّہِمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْہَآ اَبَدًا۰ۭ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمْ وَرَضُوْا عَنْہُ۰ۭ ذٰلِكَ لِمَنْ خَشِيَ رَبَّہٗ][2] یعنی:بیشک جو لوگ ایمان ئےاور نیک عمل کیے یہ لوگ بہترین خلائق ہیں ان کا بدلہ ان کے رب کے پاس ہمیشگی والی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وه ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہوا اور یہ اس سے راضی ہوئے۔ یہ ہے اس کے لئے جو اپنے پروردگار سے ڈرے ۔ اسی طرح جہنم کے دوام وبقاء نیز کفار کے خلود فی النار کے سلسلہ میں چند آیات ملاحظہ ہوں: [وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَآ اُولٰىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِ ھُمْ فِيْہَا خٰلِدُوْنَ][3] یعنی:اور جو انکار کرکے ہماری آیتوں کو جھٹلائیں، وه جہنمی ہیں اور ہمیشہ اسی میں رہیں گے۔ نیز فرمایا: [وَمَا ھُمْ بِخٰرِجِيْنَ مِنَ النَّارِ][4]
Flag Counter