Maktaba Wahhabi

104 - 271
3اسرافیل علیہ السلام کانام قرآن میں مذکورنہیں ہے،البتہ مذکورۃ الصدر حدیث میں ان کا نام موجودہے۔ 4مالک :یہ جہنم کا داروغہ ہے اور اس کانام قرآن مجید میں موجود ہے: [وَنَادَوْا يٰمٰلِكُ لِيَقْضِ عَلَيْنَا رَبُّكَ۝۰ۭ][1] اس کے علاوہ صحیح بخاری میں سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث ،جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک طویل خواب کا ذکرہے، میں بھی مالک کانام مذکورہے۔ 5،6 ھاروت وماروت : یہ دونوں نام قرآن پاک کی اس آیت میں مذکورہیں۔ [وَمَآ اُنْزِلَ عَلَي الْمَلَكَيْنِ بِبَابِلَ ھَارُوْتَ وَمَارُوْتَ۝۰ۭ][2] 7،8 منکرونکیر: حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں :قبر میں میت سے سوالات کے تعلق سے منکرونکیر دوفرشتوں کاذکر احادیث میں معروف ہے، چنانچہ جامع ترمذی میں ہے (اذا قبرالمیت أتاہ ملکان أسودان اذرقان یقال لأحدھما: المنکر وللآخر: النکیر… الحدیث) یعنی:جب میت کو قبرمیں دفن کردیاجاتا ہے تو اس کے پاس دو فرشتے آتے ہیں جوسیاہ اورنیلے رنگوں کے ساتھ (خوفناک شکل دھارے ہوتے ہیں)ان میں سے ایک کو منکر اوردوسرے کو نکیر کہاجاتاہے۔ 9 عزرائیل :حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں :موت پر مقرر فرشتے کانام قرآن وحدیث سے ثابت نہیں ہے ،البتہ بعض آثار سلف میں اس کا عزرائیل نام مذکور ہے ۔[3]
Flag Counter