Maktaba Wahhabi

109 - 393
اولاد بھی ہوئی، جب کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مجھے عورتوں سے محبت ہے۔ امام مروزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے آپ(امام احمد رحمہ اللہ)کی خدمت میں عرض کیا کہ ابراہیم بن اوہم کے بارے میں بیان کیا جاتا ہے کہ انھوں نے روعہ سے کہا جس کے بہت بچے تھے … میں نے ابھی تک اپنی بات مکمل نہیں کی تھی کہ امام احمد رحمہ اللہ نے بلند آواز سے فرمایا کہ تم چھوٹے چھوٹے راستوں پر چل پڑے ہو، یہ دیکھو کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا عمل کیا تھا، پھر آپ نے فرمایا کہ بچے کا اپنے باپ کے سامنے روٹی طلب کرنے کے لیے رونا فلاں فلاں عمل سے افضل ہے، بے زوج عابد اس مقام تک کہاں پہنچ سکتا ہے۔ [1] علامہ ابن قدامہ رحمہ اللہ نے امام احمد رحمہ اللہ بن حنبل کا یہ قول بھی ذکر کیا ہے کہ جو شخص تمہیں شادی نہ کرنے کی طرف دعوت دے، اس نے گویا غیر اسلام کی طرف تمھیں دعوت دی ہے۔ [2]
Flag Counter