Maktaba Wahhabi

25 - 393
اکتفا نہیں کیا بلکہ زنا تک پہنچانے والے رستوں کے قریب جانے کو بھی حرام قرار دیا ہے، تورات نے خوبرو عورت کی طرف دیکھنے کو حرام قرار دیا ہے، عورتوں سے گفتگو، ان کی ہم نشینی اور مغنیہ سے الفت کو ممنوع قرار دیا اور زانیوں سے دور رہنے کا حکم دیا ہے اور کاہنوں کے لیے زانی عورتوں کے نکاح پڑھانے کو حرام قرار دیا ہے، جس کی تفصیل حسب ذیل ہے: خوب رو عورت کی طرف دیکھنے کے بارے میں تورات میں مذکور ہے: ’’ دو شیزہ کی طرف نظریں جما کر نہ دیکھو تاکہ اس کے محاسن تمھیں لغزش میں مبتلا نہ کردیں۔ ‘‘ [1] دوسری آیت میں ہے: ’’ خوب صورت عورت سے اپنی نظر ہٹالو، اجنبی عورت کے حسن پر اپنی نظریں نہ جماؤ کیونکہ عورت کے حسن نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا ہے اور اس سے عشق آگ کی طرح بھڑک اُٹھتا ہے۔ ‘‘ [2] عورتوں سے گفتگو کے بارے میں تورات میں ہے: ’’ بہت سے لوگ اجنبی عورت کے جمال کے باعث فتنہ میں مبتلا ہوگئے، جس کی وجہ سے رذالت ان کے حصہ میں آئی کیونکہ عورتوں سے گفتگو آگ کی طرح بھڑکتی ہے۔ ‘‘ [3] عورتوں کی ہم نشینی کا ذکر سفر یشوع بن سیراخ میں ہے: ’’ کسی کے حسن و جمال پر نظر نہ جماؤ اور نہ عورتوں میں بیٹھو کیونکہ کپڑوں سے کپڑا پیدا ہوتا ہے اور عورتوں سے خباثت۔ ‘‘ [4]
Flag Counter