Maktaba Wahhabi

61 - 393
کہتے ہیں کہ ’’ زنا سے مکمل اجتناب ہی جنسی امراض سے بچنے کا سب سے محفوظ طریقہ ہے۔ ڈاکٹر آر۔ آر۔ ولکوکس [1] نے لکھا ہے کہ ’’ زنا سے مکمل پرہیز ہی امراض آتشک و سوزاک سے بچنے کا محفوظ ترین طریقہ ہے۔ ‘‘ [2] قابل ذکر بات یہ ہے کہ زنا کے نتیجہ میں جنم لینے والے جنسی امراض صرف زانیوں ہی تک محدود نہیں رہتے بلکہ یہ آنے والی نسلوں کی طرف بھی منتقل ہوجاتے ہیں۔ ڈاکٹر کینگ اور ڈاکٹر نکول نے لکھا ہے کہ ’’ بلاشک و شبہ ایک خاندان کی آئندہ تین نسلوں میں مرض آتشک کا وجود ممکن ہے۔ ‘‘ [3] بعض لوگوں کا خیال ہے کہ جنسی امراض صرف طوائف یا پیشہ ور بدکار عورتوں سے جنسی عمل کے نتیجہ میں پھیلتے ہیں لیکن یہ خیال صحیح نہیں ہے۔ ڈاکٹر لوتھرٹیری(Luther Terry)کا کہنا ہے کہ ’’ ان امراض کے اکثر واقعات کا تعلق نوجوان نسل سے ہے، ان امراض کے جراثیم صرف پیشہ ور طوائف ہی تک محدود نہیں ہوتے بلکہ یہ ان گمراہ لڑکیوں اور لڑکوں میں بھی ہوتے ہیں، جو حرام جنسی تعلقات قائم کرتے ہیں۔ ‘‘ ڈاکٹر کینگ اور ڈاکٹر نکول کہتے ہیں ’’ اگرچہ جسم فروشی کا دھندہ ہی بڑی حد تک ان بیماریوں کا ذمہ دار ہے مگر حرام جنسی تعلقات جو معاشرے کے نوجوان لڑکوں اور
Flag Counter