Maktaba Wahhabi

156 - 612
النَّاسِ وَ اللّٰہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ﴾ [آل عمران: ۱۳۴] ’’جو اچھے برے تمام حالات میں خرچ کرتے رہتے ہیں اور غصہ پی جاتے ہیں اور لوگوں کو معاف کر دیتے ہیں اور اللہ احسان کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے۔‘‘ (3) ﴿ خُذِ الْعَفْوَ وَاْمُرْ بِالْعُرْفِ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْجٰھِلِیْنَ﴾ [الأعراف: ۱۹۹] ’’عفو و درگزر سے کام لو، اور نیکی کا حکم دو اور جاہلوں سے پہلو تہی کرو۔‘‘ (4) ﴿ وَ اصْبِرْ وَ مَا صَبْرُکَ اِلَّا بِاللّٰہِ﴾ [النحل: ۱۲۷] ’’اور صبر کرو، اور آپ کا صبر اللہ کے ساتھ ہے۔‘‘ (5) ﴿ وَلاَ تَسْتَوِی الْحَسَنَۃُ وَلاَ السَّیِّئَۃُ ادْفَعْ بِالَّتِیْ ھِیَ اَحْسَنُ فَاِِذَا الَّذِیْ بَیْنَکَ وَبَیْنَہٗ عَدَاوَۃٌ کَاَنَّہٗ وَلِیٌّ حَمِیْمٌ﴾ [حم السجدۃ: ۳۴] ’’اچھائی و برائی ایک جیسی نہیں ہو سکتیں، تم احسن طریقے سے برائی کا رد کرو، اس طرح وہ شخص جس کی آپ کے ساتھ عداوت و دشمنی ہے، وہ تمھارا گہرا دوست بن جائے گا۔‘‘ (6) ﴿ وَاخْفِضْ جَنَاحَکَ لِمَنِ اتَّبَعَکَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ﴾ [الشعراء: ۲۱۵] ’’ مومن لوگوں میں سے آپ کا اتباع کرنے والے جو لوگ ہیں، ان کے لیے آپ اپنے پہلو نرم رکھیں۔‘‘ (7) ﴿ تِلْکَ الدَّارُ الْاٰخِرَۃُ نَجْعَلُھَا لِلَّذِیْنَ لَا یُرِیْدُوْنَ عُلُوًّا فِی الْاَرْضِ وَ لَا فَسَادًا وَ الْعَاقِبَۃُ لِلْمُتَّقِیْنَ ﴾ [القصص: ۸۳] ’’یہ آخرت کا گھر، ہم ان لوگوں کو عطا کریں گے جو نہ تو دنیا میں بلندی کے طلب گار ہیں اور نہ فساد پیدا کرتے ہیں اور اچھا انجام تو صرف اہلِ تقویٰ ہی کے لیے ہے۔‘‘ (8) اپنے بندوں کی صفات گنواتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿وَعِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِیْنَ یَمْشُوْنَ عَلَی الْاَرْضِ ھَوْنًا وَّاِِذَا خَاطَبَھُمُ الْجٰھِلُوْنَ قَالُوْا سَلٰمًا . وَالَّذِیْنَ یَبِیْتُوْنَ لِرَبِّھِمْ سُجَّدًا وَّقِیَامًا . وَالَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَھَنَّمَ اِِنَّ عَذَابَھَا کَانَ غَرَامًا . اِِنَّھَا سَآئَ تْ مُسْتَقَرًّا
Flag Counter