Maktaba Wahhabi

354 - 612
گھر، مدرسہ اور مسجد کا کردار: اس کے ساتھ ہی یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ گھر، مدرسہ، معاشرے اور مسجد کا بھی انسان کی شخصیت کی تعمیر میں گہرا عمل دخل ہے، یہی سب ادارے عزت و آبرو کے مبادیات و اصول اور خود داری کی انسان کے ذہن میں تخم ریزی کرتے ہیں اور پاکیزگی و مردانگی کے معانی و مفاہیم سکھلاتے ہیں، یہاں تک کہ بچے جوان ہوتے ہیں تو ان کے ساتھ ہی یہ اعلیٰ قدریں بھی ترقی کرتی جاتی ہیں، اونچے مبادیات اور پاکیزہ اغراض و مقاصد اپنا مقام پاتے ہیں، اسی سے ا ن کی اسلامی شخصیت ترقی کی منازل طے کرتی ہے اور زندگی میں اعلیٰ خدمات کی انجام دہی کے لیے وہ اپنا رول ادا کرتے ہیں۔ ارشادِ الٰہی ہے: ﴿ وَ لَا یَحْزُنْکَ قَوْلُھُمْ اِنَّ الْعِزَّۃَ لِلّٰہِ جَمِیْعًا ھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ﴾ [یونس: ۶۵] ’’اور آپ کو ان کی باتیں غم میں نہ ڈالیں، تمام تر عزت و غلبہ اللہ ہی کے لیے ہے، وہ خوب سنتا جانتا ہے۔‘‘ سبحان ربک رب العزۃ عما یصفون، وسلام علی المرسلین، والحمد للّٰه رب العالمین۔
Flag Counter