Maktaba Wahhabi

32 - 612
داخلہ لیا اور ۱۳۹۵ھ میں ماسٹر کیا اور پھر اسی جامعہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اساتذہ کرام: 1 الشیخ احمد بن عبد العزیز الزیات رحمہ اللہ ۔ 2 الشیخ عامر السید عثمان رحمہ اللہ ۔ 3 الشیخ عبد الفتاح القاضی رحمہ اللہ ۔ 4 الشیخ حماد الانصاری رحمہ اللہ ۔ مناصب اور اہم ذمہ داریاں: 1 آپ نے تعلیم و تدریس کے ساتھ ۱۳۹۸ھ میں مسجد قبا کی امامت و خطابت کی ذمے داری سنبھالی۔ 2 پھر ۱۳۹۹ھ سے ۱۴۰۱ھ مسجد نبوی میں امامت و خطابت کی سعادت حاصل کی۔ 3 ۱۴۰۱ھ میں مسجد حرام مکہ مکرمہ میں امام و خطیب رہے۔ 4 ۱۴۰۲ھ سے لے کر اب تک مسجد نبوی کی امامت و خطابت کے ساتھ ساتھ اسلامک یونیورسٹی مدینہ منورہ میں تدریس کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ دعوتی خدمات: آپ نے متعدد ممالک کی طرف دعوت و تبلیغ کی خاطر سفر کیا اور بے شمار ندوات میں شرکت کی۔ کئی مساجد و مدارس کا افتتاح کیا اور دروس و خطبات کے ذریعے خلقِ کثیر کو نفع پہنچایا۔ تصانیف: ٭ طرائق الحکم المختلفۃ في الشریعۃ الإسلامیۃ دراسۃ مقارنۃ بین المذاھب الإسلامیۃ۔ (رسالۃ الدکتوراہ) اس کے علاوہ بھی آپ نے کئی کتب تالیف کی ہیں، جو اب تک مسودات کی شکل میں اور غیر مطبوع ہیں۔
Flag Counter