Maktaba Wahhabi

364 - 612
واحد طریقہ صرف یہ ہے کہ اللہ کی طرف صدقِ دل سے رجوع کرلیں، اس کے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی سنت کو حقیقی معنوں میں اپنا لیں اور اپنے دین کے لیے ظاہر و باطن میں ہر طرح سے صدقِ دل کا رویہ اپنا لیں، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے حقیقی محبت کرنے لگ جائیں، ان کے اوامر پر عمل کریں اور منع کردہ امور سے اجتناب کریں اور اپنے چھوٹے بڑے تمام امور و معاملات اور قضایا و مسائل میں شریعتِ اسلامیہ کے مطابق فیصلے کرنے لگیں، تو تمام مشکلات سے چھٹکارا مل جائے گا اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿ وَ مَا کَانَ لِمُؤْمِنٍ وَّ لَا مُؤْمِنَۃٍ اِذَا قَضَی اللّٰہُ وَ رَسُوْلُہٗٓ اَمْرًا اَنْ یَّکُوْنَ لَھُمُ الْخِیَرَۃُ مِنْ اَمْرِھِمْ وَ مَنْ یَّعْصِ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًا مُّبِیْنًا﴾ [الأحزاب: ۳۶] ’’اور کسی مومن مرد اور مومن عورت کو حق نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسول کوئی فیصلہ کر دیں تو اس کام میں ان کا کوئی اختیار ہو، اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا، وہ صریح گمراہ ہو گیا۔‘‘ اب وقت آگیا ہے کہ مردہ دل زندہ ہو جائیں، دھندلے آئینے صیقل ہو کر صاف ہو جائیں۔ اب وقت آچکا ہے کہ بھولے ہوئے لوگ یادداشت درست کرلیں اور برائیوں میں غرق لوگ سفینۂ نجات میں سوار ہو جائیں، تاکہ انھیں ساحلِ نجات مل سکے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ اَلَمْ یَاْنِ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُھُمْ لِذِکْرِ اللّٰہِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ وَلاَ یَکُوْنُوْا کَالَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ مِنْ قَبْلُ فَطَالَ عَلَیْھِمُ الْاَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوْبُھُمْ وَکَثِیْرٌ مِّنْھُمْ فٰسِقُوْنَ . اِعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰہَ یُحْیِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِھَا قَدْ بَیَّنَّا لَکُمُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّکُمْ تَعْقِلُوْنَ﴾ [الحدید: ۱۶، ۱۷] ’’کیا ابھی تک مومنوں کے لیے اس کا وقت نہیں آیا کہ اللہ کا ذکر کرتے وقت ان کے دل نرم ہو جائیں اور وہ ان لوگوں کی طرح نہ ہو جائیں، جن کو (ان سے) پہلے کتابیں دی گئی تھیں، پھر ان پر طویل زمانہ گزر گیا تو ان کے دل سخت ہو گئے اور ان میں سے اکثر نافرمان ہیں، جان رکھو کہ اللہ ہی زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے، ہم نے اپنی نشانیاں تم سے کھول کھول کر بیان کر دی ہیں تا کہ تم سمجھ جاؤ۔‘‘
Flag Counter