مثال کہیں دنیا میں نہیں مل سکے گی۔ آپ نے حجاز کے مرکزی شہر مکہ کو فتح کیا تو صرف ۲ مسلمان شہید ہوئے۔ اور ۱۲مشرکین مکہ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حرم میں اتنی خونریزی بھی گوار ا نہ تھی۔ تاہم مکہ کی زیریں جانب سے آنے والے دستہ جس کی کمان خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں تھی… سے کچھ مشرکین الجھ گئے۔ چھڑپ ہوئی تو اتنے آدمی خلاف توقع تہ تیغ ہوگئے۔ اب ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ اس شاندار فتح کے حصول کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تدابیر اختیار فرمائی تھیں؟ اور وہ درج ذیل ہیں:۔ (۱) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کی طرف اقدام کا مسئلہ انتہائی راز داری سے سرانجام دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حلیف قبائل کو جو پیغامات بھیجے۔ ان میں بھی پوری طرح یہ احتیاط ملحوظ رکھی گئی تھی۔ (۲) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ سے ایک دن پیشتر رات کو مضافات مکّہ مرّا الظہران پر پرا ؤ ڈالا تو لشکر اسلامی کو میلوں میں پھیلا دیا۔ اور انہیں حکم دیا کہ ہر خیمہ میں آگ کے الا ؤ روشن کئے جائیں۔ دشمن اس واقعہ سے نفسیانی طور پر اتنا مرعوب ہوا کہ مقابلے کی تاب ہی ختم ہوگئی۔ (۳) ابو سفیان سپہ سالار دو آدمیوں کو ساتھ لے کر حالات کا جائزہ لینے نکلا۔ لیکن گرفتار ہوگیا۔ حضرت عباس صنے اسے اپنے گھوڑے پر بٹھایا تاکہ جلد از جلد دربار نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے امان کا پروانہ حاصل کیا جائے۔ حضرت عمرص کو خبرہوئی تو وہ بھی جلد از جلد دربار نبوی میں پہنچے تاکہ امان لینے سے پیشتر قتل کردیا جائے۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ پہلے پہنچ گئے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو سفیان کو دیکھ کر فرمایا: ’’ابو سفیان ابھی وقت نہیں آیا کہ تمہیں یقین ہوجائے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں؟‘‘ ابو سفیان نے جواب دیا۔ ’’ہاں میں سمجھتا ہوں کہ اگر اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود ہوتا تو ضرور میری مدد کرتا‘‘۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا ۔ ’’ کیا ابھی وقت نہیں آیا کہ تمہیں یقین ہوجائے کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟‘‘۔ ابو سفیان نے جواب دیا۔ ’’البتہ اس میں ابھی مجھے کچھ تردد ہے‘‘۔ |
Book Name | نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت سپہ سالار |
Writer | مولانا عبدالرحمٰن کیلانی رحمہ اللہ |
Publisher | مکتبہ السلام لاہور |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 268 |
Introduction | جہاد ایک عظیم ترین عمل ہے جس کی عظمت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدنی زندگی میں کم و بیش 27 غزوات کئے اور 50 سے زائد سریہبھیجے، ایک حدیث میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے افضل ترین عمل قرار دیا اور ایک حدیث میں فرمایا کہ جنت تلواروں کے سائے تلے ہے۔ اس کتاب میں مولانا عبدالرحمٰن کیلانی رحمہ اللہ نے جہاد کا صھیح مفہوم بیان کرتے ہوئے اس کی اقسام اور جہاد بالسیف کو بھی بیان کیا بلکہ جہاد پر کئے جانے والے اعتراضات و شبہات کو انتہائی مدلل انداز میں رفع کیا ، اس کے علاوہ دارلاسلام او ردار الحرب جیسی پچیدہ بحث کو خوش اسلوبی سے نکھارا گیا ہے ۔ کتاب کے آخر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے جہادی پہلو کو نشانہ مشق بنانے والوں کو شرعی اورمنطقی دلائل سے شافی جواب دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ آپ کی عظیم شخصیت پر غیر جانبدار مغربی مفکرین کے اقوال بھی پیش کیے گئے ہیں جو کہ جہاد اور پیغمبر جہاد کے انتہا پسند ناقدین کے منہ پر زور دار طمانچہ ہیں ۔ |