Maktaba Wahhabi

197 - 430
چنانچہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں : ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت ناسا ز ہو گئی، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ لوگوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکبیروں کی آواز پہنچا رہے تھے۔‘‘ جماعت کی شکل میں جب امام بلند آواز سے تکبیر کہے گا تو اسی وقت امام کے بعد مقتدی بھی تکبیر کہیں گے، لیکن وہ بلا آواز کہیں گے۔
Flag Counter