Maktaba Wahhabi

52 - 430
سُترہ کس چیز کا ہو؟ سُترہ کس چیز کا ہو؟ اس سلسلے میں متعدد احادیث ملتی ہیں، جن میں نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عملِ مبارک سے پتا چلتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے متعدد اشیاء کو سترہ بنا کر نماز پڑھی ہے۔ لہٰذا ان میں سے کوئی ایسی ہی چیز اس کام میں لائی جا سکتی ہے۔ وہ چیزیں درج ذیل ہیں: 1-برچھی یا نیزہ گاڑنا: اس سلسلے میں پہلی حدیث حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے: ’’نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے برچھی (بطورِ سترہ) گاڑ دی جاتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی اُوٹ بنا کر نماز پڑھتے تھے۔‘‘ 2-3-سواری یا اس کی کاٹھی: سترے کے طور پر سواری یا اس کی کاٹھی کا رکھنا بھی نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، جیسا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے: ’’میں نے نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری کا سترہ بنا کر نماز پڑھتے تھے۔‘‘° 4-درخت: درخت کو سترہ بناکر بھی نماز پڑھی جا سکتی ہے، کیوں کہ یہ بھی نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے ، چنانچہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں:
Flag Counter