Maktaba Wahhabi

209 - 430
رکوع اور اس کا حکم قراء ت سے فارغ ہو کر اللہ اکبر کہتے اور رفع یدین کرتے ہوئے نمازی رکوع میں چلا جائے۔ یہ رکوع قرآن و سنت اور اجماعِ اُمت کی رُو سے رکن و فرض ہے۔ چنانچہ سورۃ الحج آیت (۷۷) میں ارشادِ الٰہی ہے: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ارْكَعُوا وَاسْجُدُوا وَاعْبُدُوا﴾ ’’اے ایمان والو !رکوع و سجدہ کرو اور اپنے رب کی عبادت کرو۔‘‘ ایسے ہی کتبِ حدیث میں وارد معروف واقعہ جس میں ایک اعرابی کے اچھی طرح سے نماز نہ پڑھنے کا ذکر آیا ہے، صحیح بخاری و مسلم کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم فرمایا: ’’پھر رکوع کرو، حتیٰ کہ رکوع کی حالت میں خوب مطمئن ہو جاؤ۔‘‘[1] کیفیتِ رکوع : رکوع کرنے کا مسنون طریقہ و کیفیت کیا ہے؟ اس سلسلے میں صحیحین و سننِ اربعہ، صحیح ابن خزیمہ و مصنف عبدالرزاق اور مسند احمد میں حضرت مصعب بن سعد رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں: ’’میں نے اپنے والد کے پہلو میں نماز پڑھی اور اپنے دونوں ہاتھوں کو ایک دوسرے میں ڈال کر دونوں ہاتھوں کو دونوں گھٹنوں کے درمیان رکھ
Flag Counter