Maktaba Wahhabi

262 - 430
(( اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ کُلَّہٗ دِقَّہٗ وَجُلَّہٗ وَاَوَّلَہٗ وَآخِرَہٗ وَعَلَانِیَتَہٗ وَسِرَّہٗ )) [1] ’’اے اللہ! میرے چھوٹے بڑے، پہلے پچھلے اور ظاہر و پوشیدہ تمام گناہ معاف فرما دے۔‘‘ سجود میں قراء ت کی ممانعت: یہاں یہ بات بھی مختصر انداز سے دہرا دیں کہ رکوع کی طرح ہی سجدے میں بھی صرف اَذکار و دعا ہی کرنا چاہیے۔ دورانِ سجدہ قرآنِ کریم کی تلاوت کرنا منع ہے، نماز فرض ہو یا نفلی۔ جیسا کہ ممانعت کا پتا دینے والی احادیث ’’رکوع کے مسائل‘‘ میں بیان کی جا چکی ہیں۔ لہٰذا یہاں ان کے اعادے کی ضرورت نہیں۔[2] سجدے میں کمر سیدھی کرنا: سجدے میں کمرسیدھی کرنا بھی سخت ضروری ہے، جیسا کہ ’’رکوع کی کیفیت ‘‘ کے ضمن میں یہ بات بیان کی جا چکی ہے۔ ابنِ ماجہ، ابنِ خزیمہ اور ابنِ حبان میں حضرت علی بن شیبان سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے مسلمانو! اس کی کوئی نماز نہیں جو رکوع یا سجدوں میں اپنی کمر کو صحیح طرح سے برابر اور سیدھا نہ کرے۔‘‘[3] سننِ اربعہ، دارقطنی، دارمی، بیہقی، ابن حبان، ابنِ خزیمہ، مسند طیالسی و حمیدی
Flag Counter