Maktaba Wahhabi

199 - 430
مسند حمیدی، شرح السنہ بغوی اور جزء رفع الیدین امام بخاری میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے: (( إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ اِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاۃَ وَاِذَا کَبَّرَ لِلرُّکُوْعِ، وَاِذَا رَفَعَ رَاْسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ رَفَعَہُمَا کَذٰلِکَ )) [1] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کندھوں تک دونوں ہاتھ اٹھاتے تھے نماز شروع کرتے وقت، رکوع جانے کے لیے تکبیر کہتے وقت اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو بھی اسی طرح دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے (رفع الیدین کرتے) تھے۔‘‘ امام سیوطی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو ’’متواتر‘‘ قرار دیا ہے اور مختلف کتبِ حدیث کے حوالوں سے اکیس صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے نام ذکر کیے ہیں، جنھوں نے اس حدیث کو روایت کیا ہے۔ علامہ فیروز آبادی اور شیخ البانی نے بھی اسے متواتر کہا ہے۔ امام زیلعی حنفی نے ’’نصب الرایۃ‘‘ میں امام بیہقی سے نقل کرتے ہوئے سینتیس صحابۂ کرام ( رضی اللہ عنہم ) کے اسمائے گرامی ذکر کیے ہیں۔ امام ابن الجوزی، علامہ زیلعی، علامہ ابن حزم اور علامہ سبکی کے ذکر کردہ اَسمائے صحابہ رضی اللہ عنہم اڑتالیس تک پہنچ جاتے ہیں اور علامہ عراقی نے لکھا ہے کہ رفع الیدین
Flag Counter