Maktaba Wahhabi

494 - 579
اگر خدائے نباشد زبندہ خوشنود شفاعت ہمہ پیغمبراں ندارد سود [اگر اللہ تعالیٰ بندے سے راضی نہ ہو تو سارے پیغمبروں کی شفاعت بھی بے سود ہے] قیامت کا وہ دن جس جگہ سارے انبیا دہشت میں ہوں گے وہاں یہ نسبت کیا کام آ سکتی ہے۔ در آندم کہ از فعل پرسند وقول اولو العزم را تن بلرزد زہول [اس وقت جب قول و فعل کی باز پرس ہو گی، اولو العزم پیغمبر بھی اس کی ہولناکی سے لرزہ بر اندام ہوں گے] بجائے کہ دہشت خورند انبیا تو عذر گنہ را چہ داری بیا [وہ جگہ جہاں انبیا بھی دہشت زدہ ہوں گے، اس جگہ اپنے گناہ کا جو بھی عذر ہے تو اسے پیش کر دے] سادات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جو پیدایشی نسبت ہے، وہ اگر آج انھیں شرعی منہیات سے باز نہیں رکھتی تو کل وہ مہلکات ودرکاتِ آخرت سے کیا ان کو بچا سکے گی۔ جب وہ اس آتشِ دنیا میں جل جاتے ہیں تو اس آتشِ دوزخ سے کس طرح بچ سکیں گے۔ ایک شخص اگر سید اور عالم ہے تو اسے طاعت ومعصیت کا ثواب وعقاب دو چند ہو گا۔ مخدوم جہانیان جہان گشت، جن کے ثبوتِ سیادت میں کچھ گفتگو نہیں ہے، ہمیشہ ایمان کی سلامتی کی دعا کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے نوح علیہ السلام کے بیٹے کے حق میں فرمایا ہے: ﴿اِنَّہٗ لَیْسَ مِنْ اَھْلِکَ اِنَّہٗ عَمَلٌ غَیْرُ صَالِحٍ ﴾[ھود: ۴۶] [بے شک وہ تیرے گھر والوں سے نہیں، بے شک یہ ایسا کام ہے جو اچھا نہیں] صحیح مسلم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کے کفر پر مرنے کا ذکر آیا ہے۔[1] امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی کتاب ’’فقہ اکبر‘‘ میں بھی لکھا ہے۔[2] عشرہ مبشرہ ہر چند بالقطع خیریتِ خاتمہ رکھتے تھے لیکن حسنِ خاتمہ
Flag Counter