Maktaba Wahhabi

95 - 579
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کئی ایک خصوصیات کی وجہ سے تمام انبیا سے افضل ہیں، جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کا ساری کائنات کے لیے عام ہونا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جوامع الکلم کا عطا کیا جانا، رعب کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کیا جانا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے غنیمتوں کا حلال کیا جانا، ساری روے زمین کو (نماز کے لیے) مسجد اور (تیمم کے لیے) طہور بنایا جانا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت و رسالت کا ساری مخلوق کے لیے عام ہونا،[1] جس کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: (( خُتِمَ بِيَ النَّبِیُّوْنَ )) (رواہ الترمذي و صححہ) [2] [میرے آنے کے بعد انبیا کا سلسلہ منقطع ہو گیا] ساری اولادِ آدم کا سردار ہونا،[3] آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو قیامت کے دن حمد کا جھنڈا عطا ہونا،[4] آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام محمود[5] اور عرش الٰہی کی دائیں جانب کھڑا ہونا[6] اور اس طرح کی دیگر خصوصیات۔ اللہ تعالیٰ کے اجمالی فرمان: ﴿ تِلْکَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَھُمْ عَلٰی بَعْض﴾[البقرۃ: ۲۵۳] [یہ رسول، ہم نے ان کے بعض کو بعض پر فضیلت دی] کے مطابق بعض انبیا کی بعض پر فضیلت قطعی ہے۔ نیز فرمایا: ﴿ لَقَدْ فَضَّلْنَا بَعْضَ النَّبِیّٖنَ عَلٰی بَعْضٍ﴾[الإسرائ: ۵۵] [بلاشبہہ یقینا ہم نے بعض نبیوں کو بعض پر فضیلت بخشی] مگر تفصیلی حکم کے مطابق ان کی ایک دوسرے پر فضیلت ظنی امر ہے۔ صحیح عقیدہ یہ ہے کہ ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمام مخلوق سے افضل ہیں۔ بعض نے تو اس پر اجماع کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ انبیاء میں
Flag Counter