Maktaba Wahhabi

171 - 271
اس سے کہاجائے گا:تم آرام سے سوجاؤ،تحقیق ہمیں علم تھا کہ تم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پورے یقین کے ساتھ اتباع کرنے والے ہو۔ منافق (یاشکوک وشبہات کاشکارشخص)اس سوال کے جواب میں کہے گا: میںنہیں جانتا،میں نے تو لوگوں کو جوکچھ کہتے ہوئے سنا وہی کہہ ڈالا۔ وفی مصنف عبدالرزاق (۶۷۴۴)عن ابن جریج قال: أخبرنی أبو الزبیرأنہ سمع جابر بن عبداللہ یقول: إن ھذہ الأمۃ تبتلی فی قبورھا،فإذا دخل المؤمن قبرہ، وتولی عنہ أصحابہ، أتاہ ملک شدید الانتھار،فقال: ما کنت تقول فی ھذا الرجل؟ فیقول المؤمن: أقول إنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وعبدہ، فیقول لہ الملک: اطلع إلی مقعدک الذی کان لک من النار،فقد أنجاک اللہ منہ، وأبدلک مکانہ مقعدک الذی تری من الجنۃ؟ فیراھا کلتیھما، فیقول المؤمن:أبشر أھلی؟ فیقال لہ: اسکن؛ فھذا مقعدک أبدا، والمنافق إذا تولی عنہ أصحابہ یقال لہ: ما کنت تقول فی ھذا الرجل؟ فیقول:لا أدری ، أقول ما یقول الناس، فیقال لہ: لا دریت، انظر مقعدک الذی کان لک من الجنۃ، قد أبدلک اللہ مکانہ مقعدک من النار. ترجمہ:مصنف عبدالرزاق میں ہے،ابن جریج فرماتے ہیں: مجھے ابوالزبیر نے بیان کیا،انہوں نے جابربن عبداللہ الانصاری رضی اللہ عنہ سے سنا وہ فرماتے ہیں:بلاشبہ یہ امت اپنی قبروں میں امتحان وابتلاء میں ڈالی جائے گی،جب مؤمن قبر میں داخل ہوگااور اس کے ساتھی اسے دفن کرکے واپس لوٹ جائیں گے تو ایک فرشتہ شدید غیظ وغضب سے بھرپور اس کے پاس آئےگا،اور کہے گا:تم اس شخص کے بارہ میں کیا کہتے ہو؟مؤمن کہے گا:میں یہی کہتاہوں کہ وہ اللہ کے رسول ہیں،اور اس کے بندے ہیں ۔فرشتہ کہے گا: اپنا وہ ٹھکانہ دیکھ لو جو تمہارے لئے جہنم میں تیارکیاگیاتھا،اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس سے خلاصی عطافرمادی ہے،اور اس کے بدلے میں جنت میں
Flag Counter