Maktaba Wahhabi

127 - 360
مسجد کی بنیادرکھی۔ یہ اسلام کی پہلی مسجد تھی اور اس مسجد سے مراد مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہو سکتی ہے۔ کیونکہ روز اول سے اس کی بنیادبھی تقویٰ پر ہے۔ صحیح احادیث سے دونوں راویوں کی تصدیق ہوتی ہے۔ بعض صحیح احادیث میں ہے کہ اس مسجد سے مراد مسجد قبا ہے اور بعض صحیح احادیث کے مطابق اس سے مراد مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور ان احادیث میں کوئی تضاد بھی نہیں ہے کیونکہ دونوں مسجدوں کی تعمیر تقویٰ کی بنیاد پر ہوئی ہے۔ اور دونوں مساجد کی اہمیت و عظمت ایک مسلم حقیقت ہے۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت یوں ہے کہ وہ دونوں حرم شریف میں سے ایک ہے اور مسجد قبا کی اہمیت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث سے واضح ہے کہ : "صلاة في مسجد قباء كعمرة" مسجد قبا میں نماز پڑھنا عمرہ کرنے کے برابر ہے۔ غسل جنابت کی حکمت سوال:۔ میں کسی دوست سے غسل جنابت کی حکمت پر تبادلہ خیال کررہا تھا۔ اس کے جواب نے مجھے حیرت زدہ کر دیا۔ وہ کہنے لگا کہ بیوی سے مباشرت کے بعد سارا جسم دھونے اور غسل کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ یہی وجہ ہے کہ وہ صرف عضو تناسل کو دھونے پر ہی اکتفا کرتا ہے میں نے اسے قائل کرنا چاہا لیکن اس کی تشفی نہیں ہوئی ۔ آپ سے تشفی بخش جواب مطلوب ہے۔ جواب:۔ جنابت کے بعد غسل کرنا ایک اسلامی فریضہ ہے یہ قرآن و سنت سے ثابت ہے اور تمام امت اس پر متفق ہے۔ قرآن میں اللہ کا حکم ہے۔ "وَإِن كُنتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُوا ۚ " (المائدہ:6) اگر جنابت کی حالت میں ہو تو نہا کر پاک ہو جاؤ۔ متعدد صحیح احادیث سے بھی غسل کی فرضیت ثابت ہے۔ تمام علماء و فقہاء اس کی فرضیت پر متفق ہیں۔ ان سب کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اگر کسی نے اس کی
Flag Counter