Maktaba Wahhabi

248 - 360
مرتکب ہو۔ اللہ کا ارشاد ہے: "وَلَا تَنكِحُوا الْمُشْرِكَاتِ حَتَّىٰ يُؤْمِنَّ ۚ وَلَأَمَةٌ مُّؤْمِنَةٌ خَيْرٌ مِّن مُّشْرِكَةٍ وَلَوْ أَعْجَبَتْكُمْ ۗ "(البقرہ:221) تم مشرک عورتوں سے ہرگز نکاح نہ کرنا جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں۔ ایک مؤمن لونڈی مشرک شریف زادی سے بہتر ہے۔ خواہ وہ(مشرکہ) تمہیں بہت ہی پسند ہو ۔ دوسری آیت ہے: "وَلَا تُمْسِكُوا بِعِصَمِ الْكَوَافِرِ" (الممتحنہ:10) اور تم خود بھی کافر عورتوں کواپنے نکاح میں نہ روکے رہو۔ ان آیات کی رو سے ہروہ عورت جو بت پرستی، کفر یا شرک میں مبتلا ہو اس سے شادی کرنا حرام ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ توحید اور شرک دو الگ الگ راہیں ہیں۔ شادی دو ذہنوں اور دو دلوں کاملاپ ہے۔ لیکن جب دونوں الگ اور مختلف عقائد کے حامل ہوں تو ان کے ذہنی ملاپ کی کوئی صورت نہیں۔ اس کی طرف اللہ اشارہ کرتے ہوئے فرماتا ہے: "أُولَٰئِكَ يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ ۖ وَاللّٰهُ يَدْعُو إِلَى الْجَنَّةِ وَالْمَغْفِرَةِ بِإِذْنِهِ" یہ لوگ تمہیں آگ کی طرف بلاتے ہیں اور اللہ اپنے اذن سے تم کو جنت اور مغفرت کی طرف بلاتا ہے۔ کافر ومشرک عورتوں کے ضمن میں وہ عورتیں بھی آئیں گی جو ملحد ہیں یعنی سرے سے جن کا کوئی دین ہی نہ ہو۔ مثلاً کمیونسٹ عورتیں۔ الحاد شرک سے بھی بدترین گناہ ہے کیوں کہ مشرک خدا کومانتا ہے اگرچہ اس کے ساتھ دوسروں کو شریک کرتا ہے جب کہ ملحد سرے سے کسی خدا کو نہیں مانتا۔
Flag Counter