Maktaba Wahhabi

98 - 360
اسے بجالاتے ہیں ۔ 2۔ فرشتوں کی روحیں:ہمارا عقیدہ ہے کہ موت کے بعد بھی روحیں زندہ رہتی ہیں۔ جسم کے مرنے سے روحوں کی موت واقع نہیں ہوتی۔ انہیں یا تو عذاب سے دوچار ہونا ہوتا ہے یا پھررحمت ونعمت سے لطف واندوز ہوتی ہیں۔ قرآن وحدیث سے متعدد حوالے اس ضمن میں پیش کیے جاسکتے ہیں۔ مثلاً شہیدوں کے بارے میں قرآن کہتا ہے کہ وہ زندہ ہوتے ہیں اللہ کی طرف سے انہیں رزق حاصل ہوتا رہتا ہے: "بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ (169) فَرِحِينَ بِمَا آتَاهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهِ" (آل عمران:169) وہ تو حققیت میں زندہ ہیں اپنے رب کے پاس رزق پارہے ہیں۔ جوکچھ اللہ نے اپنے فضل سے انہیں دیا ہے اس پر خوش ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مردے جنازہ لانے والوں کے قدموں کی چاپ بھی سنتے ہیں جب وہ واپس ہورہے ہوتے ہیں(2)۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ جب ہم قبرستان سے گزریں تو مردوں کو مخاطب کرکے ان پر سلامتی بھیجیں۔(3)۔ ان احادیث سے واضح ہے کہ مردے عالم برزخ میں زندہ رہتے ہیں۔ 3۔ جن:ہم انسانوں کی طرح جن بھی اللہ کی ایسی مخلوق ہے کہ جو مکلف ہے۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں متعدد جگہ انہیں مخاطب کیا ہے: "يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالإنْسِ"ان کے سلسلے میں پوری ایک سورہ نازل ہوئی، جس کانام سورۃ الجن ہے۔ اس سورۃ میں ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان میں نیک بھی ہوتے ہیں(4)۔ جو نیک ہیں وہ جنت میں جائیں گے اورجو بد ہوں گے وہ دوزخ کاایندھن بنیں گے۔ جنوں میں جو بُرے ہوتے ہیں، انہیں ہم شیاطین کی حیثیت سے جانتے ہیں اور یہ ابلیس ملعون کی اولاد ہیں یاجو انسانوں کو بہکانے کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ اب ہمیں اس بات کی تحقیق کرنی چاہیے کہ ان تین غیرمرئی مخلوقات میں سے کون
Flag Counter