Maktaba Wahhabi

131 - 430
کرنے کی ترغیب دینا انتہائی جسارت کی بات ہے۔ اس طرح کا ذہن رکھنے والوں کو نبی ٔآخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کے مکتوباتِ گرامی پر ایک نظر ڈال لینی چاہیے جو کافر سربراہانِ حکومت کے نام بھیجے گئے ہیں، جن سے کسی طرح کے احترام کی توقع نہیں کی جا سکتی تھی۔ اُن مکتوباتِ گرامی کا سرنامہ بھی ’’بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ‘‘ تھا، جبکہ ایک سربراہِ مملکت نے مکتوب کی بے حرمتی کی بھی تھی۔ ’’پھر بحیثیت ایک مسلمان یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ کاموں کی ابتداء میں ’’بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ‘‘ کہنے کا حکم صراحتاً موجود ہے۔ اس حکم پر عمل کرنے کا دوسرا طریقہ اختیار کرنا یا اصل حکم کی صورت بدل دینا ناروا اور مذموم حرکت ہے۔‘‘[1]
Flag Counter