Maktaba Wahhabi

407 - 430
زاد المعاد میں لکھا ہے کہ کسی صحیح حدیث میں نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی سفر میں فرض نماز سے پہلے یا بعد میں نفل پڑھے ہوں، سوائے فجر کی سنّتوں اور نمازِ وتر کے، یہ دونوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر و حضر ہر موقع پر پڑھا کرتے تھے۔[1] چنانچہ صحیح بخاری و مسلم، ابو داود، نسائی، ترمذی، ابن ماجہ اور دیگر کتبِ حدیث کے حوالے سے متعدد احادیث گزری ہیں، جن میں مذکور ہے کہ سفر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم صرف دو دو رکعتیں ہی پڑھا کرتے تھے اور مغرب کی تین۔ صحیح بخاری و مسلم میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے: (( صَحِبْتُ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَلَمْ اَرَہُ یُسَبِّحُ فِی السَّفَرِ، وَقَالَ اللّٰہُ جَلَّ ذِکْرُہُ: ﴿لَّقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللّٰهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ﴾))[2] ’’میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ(سفر میں) رہا ہوں۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سفر میں (نمازوں کی) سنّتیں اور نوافل پڑھتے نہیں دیکھا اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ’’اللہ کے رسول کے عمل میں تمھارے لیے بہترین نمونہ ہے‘‘۔‘‘ مسلم شریف میں تو بڑی وضاحت ہے۔ حضرت عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ کے پوتے حضرت حفص بن عاصم بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں (اپنے چچا) عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی مصاحبت میں سفرِ مکہ پر نکلا، انھوں نے ہمیں ظہر کی دو رکعتیں پڑھائیں، پھر سب اُن کے مقامِ قیام (خیمہ وغیرہ) میں چلے گئے اور ان کے پاس بیٹھ گئے۔ پھر ان کا دھیان اس جگہ کی طرف گیا جہاں نماز پڑھی تھی تو دیکھا کہ وہاں کچھ لوگ نماز پڑھ رہے ہیں ، تو پوچھا کہ یہ لوگ کیا کر رہے ہیں؟ میں نے جواب دیا کہ سنّتیں پڑھ
Flag Counter