Maktaba Wahhabi

137 - 271
ترجمہ:اور کافروں نے کہا :ہم ہرگز اس قرآن کونہ مانیں گے۔ ا ور بعض نے کہا: [اِنْ ہٰذَآ اِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِ][1] ترجمہ: نہیں ہے یہ مگر انسانی کلام۔ تو اللہ تعالیٰ نے جواب میں فرمایا: [سَاُصْلِيْہِ سَقَرَ][2] ترجمہ: میں عنقریب اسے دوزخ میں ڈالونگا۔ اور بعض نے کہا یہ تو شعر ہے ۔تو اللہ تعالیٰ نے جواب میں فرمایا: [وَمَا عَلَّمْنٰہُ الشِّعْرَ وَمَا يَنْۢبَغِيْ لَہٗ۰ۭ اِنْ ہُوَاِلَّا ذِكْرٌ وَّقُرْاٰنٌ مُّبِيْنٌ][3] ترجمہ:نہ تو ہم نے اس پیغمبر کو شعر سکھائے اور نہ یہ اس کے لائق ہے وہ تو صرف نصیحت اور واضح قرآن ہے ۔ پس جب اللہ تعالیٰ نے اس کتاب کے شعر ہونے کی نفی فرمادی اور اس کا قرآن ہو نا ثابت فرمادیا تو اب کسی صاحبِ عقل کیلئے کسی شبہ کی قطعی کوئی گنجائش باقی نہ رہی کہ قرآن پاک ہی وہ عربی کتاب ہے جو کلمات،حروف اورآیات پر مشتمل ہے،کیونکہ اگر یہ قرآن کلمات وحروف پر مشتمل نہ ہوتا تو کوئی بھی اسے شعر نہ کہتا۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: [وَاِنْ كُنْتُمْ فِىْ رَيْبٍ مِّـمَّا نَزَّلْنَا عَلٰي عَبْدِنَا فَاْتُوْا بِسُوْرَۃٍ مِّنْ مِّثْلِہٖ
Flag Counter