Maktaba Wahhabi

195 - 534
بینک ضمانت کی اقسام اول : ابتدائی ضمانت(bid bond):یہ ضمانت کسی پروجیکٹ یا ٹینڈر کی بولی میں شرکت کیلئے دی جاتی ہے ۔ اور اس کی مالیت ٹینڈرز کی طے شدہ مالیت کا ایک فیصدیا اس سے کچھ زیادہ ہوتی ہے ، یہ ضمانت ایک مخصوص مدت کیلئے ہوتی ہے عمومی طور پر اس کی مدت تین ماہ ہوتی ہے۔ یہ بینکنگ معاہدہ کلائنٹ دوسرے فریق کو پیش کرتا ہے جس میں کوئی ذمہ دار حیثیت اس پر ضامن ہوتی ہے ۔ تاکہ فریق اول کیلئے ٹینڈرز کی بولی میں شریک ہونا ممکن ہوسکے ۔ لہٰذا ابتدائی ضمانت کی حیثیت ایک طرح سے ابتدائی گروی کی ہے جو اس بات کی ضمانت ہوتی ہے کہ کلائنٹ اس ٹینڈر میں شرکت کا اہل ہے ۔ اور اس لیٹر کو کالعدم کرنا کسی طرح جائز نہیں ہوتا الاکہ قانونی طور پر مستفید اس کا مطالبہ کرے۔ دوم : نہائی ضمانت(performance bond ) : بنک ضمانت کی اس قسم کا تعلق طے شدہ معاہدہ کی عملی تطبیق سے ہے اور اس امر سے بھی کہ دوران معاہدہ منصوبہ یا ٹینڈرز کی کسی بھی طے شدہ شق کی مخالفت نہ ہونے پائے۔اور اس کی مالیت ہمیشہ منصوبہ یا ٹینڈرز کے 5 %فیصد کے برابر ہوتی ہے اور اس کی مدت ایک سال کی ہوتی ہے جس میں اضافہ بھی ممکن ہوتا ہے۔لہٰذا مقررہ شرائط وصفات میں اگر کلائنٹ کی جانب سے کمی پائی گئی تو مستفید مذکورہ ضمانت کی رقم سے اس کی تلافی کرے گا ۔ لہٰذا اس کی حیثیت بوقت ضرورت گارنٹی کی ہے ۔ اور یہ کسی بھی صورت میں ختم یا منسوخ نہیں کی جا سکتی سوائے یہ کہ مستفید یعنی دوسرا فریق اس کا مطالبہ کرے۔ سوم : منصوبے اور ٹینڈر کے اخراجات کے لئے ایک فل مارجن ()پر ضمانت لیٹر حاصل کرنا۔ یعنی کلائنٹ بینک کو بطور ایڈوانس موجودہ منصوبہ کی مد میں اتنی مالیت کی ضمانت دیتا ہے جو دوسرے فریق یعنی مستفید کے مالی حقوق کے تحفظ کی خاطر ہو اور اس کا مقصد بھی ضمانت کی سابقہ قسم کی طرح ہی ہے۔
Flag Counter