Maktaba Wahhabi

506 - 534
اسلامی بینکاری مصطلحات اسلامی بینکاری عمران فیصل[1] بینک Bank بنك ایسے مالیاتی ادارے کو کہا جاتا ہے جو اپنے صارفین سے جمع شدہ رقوم سے تاجروں ،ضرورت مندوں کو قرض فراہم کرتا ہے اور اس پر سود وصول کرتا ہےاور اپنے کھاتے داروں کو وصول کردہ سود سے کم ادا کرتا ہے ،ادائیگی ِسود کا یہی درمیانی فرق بینک کا منافع ہوتا ہے۔ ---------------------------------------------------------------------------------- اسلامی بینک المصرف الإسلامي أو البنك الإسلامي Islamic bank ایسا مالیاتی ادارہ جو اپنے معاملات شریعتِ اسلامی کے مطابق انجام دے ،یعنی شرعی احکام کی پاسداری کرے اور حرام امور سے اجتناب کرے۔ ---------------------------------------------------------------------------- قرض Debt دَينٌ کسی کی طلب پر اسے مال دینا تاکہ وہ فائدہ اٹھانے کے بعد اسی مقدار میں واپس لوٹا دے۔
Flag Counter