Maktaba Wahhabi

456 - 534
متعلقاتِ بینک: ملازمت، خدمات، سونا، کرنسی فضیلۃ الشیخ عبد الستار حماد حفظہ اللہ تمہید سوالات کے جوابات سے قبل کچھ تمہیدی گذارشات پیش خدمت ہیں : (1)انسان فطرتی طور پر ایک دوسرے کا محتاج اور معاون ہے لیکن شرعی طور پر ایک مسلمان اس امر کا پابند ہے کہ وہ نیکی اور تقوی کی بنیاد پر دوسروں سے تعاون کرے اور ظلم اور زیادتی کے معاملات میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرے اور ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ : ’’تم نیکی اور پرہیز گاری کی بنیاد پر ایک دوسرے سے تعاون کرو اور گناہ اور سرکشی کے معاملات میں باہمی تعاون سے گریز کرو ‘‘[المائدہ :4] (2) اگر کوئی مباح امر اور مستحب کام کسی منکر و معصیت کا ذریعہ بن جائے تو سد الذرائع کے طور پر وہ مباح اور مستحب کام بھی نہیں کرنا چاہئے ارشاد باری تعالیٰ ہے : ’’پھر ہم نے آدم سے کہا کہ: تم اور تمہاری بیوی دونوں جنت میں آباد ہوجاؤ اور جہاں سے چاہو (اسکے پھل) جی بھر کے کھاؤ۔ البتہ اس درخت کے پاس نہ پھٹکنا ورنہ تم دونوں ظالموں میں شمارہوگے‘‘ اس امتناعی حکم میں ا س درخت کا تناول کرنا تھا لیکن اس کے قریب جانے سے منع کیا تاکہ قریب جانا
Flag Counter