Maktaba Wahhabi

423 - 534
جدید معاشی نظریات نظام اشتراکیت باطل کیوں؟ علامہ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ[1] ترجمہ و تلخیص :حافظ عبد العزیز بٹ [2] اسلام دینِ عدل ہے اور ہر معاملے میں عدل و انصاف کا حامی ہے اللہ رب العالمین نے ہر معاملے میں ہماری بہترین رہنمائی فرمائی اور کسی بھی معاملے میں ایسا نہیں کہ ہمیں اسلامی نظریہ ٔحیات اور شرعی دستور زندگی کو چھوڑکر غیروں کی طرف دیکھنا پڑے۔مثلاًہم تجارت کے معاملات کو ہی دیکھ لیں،دیگر امور کی طرح شریعتِ مطہرہ نے اس معاملے میں بھی ہماری مکمل رہنمائی کی ہے،محدثین نے کتب حدیث، فقہاءنے فقہی ذخیروں میں احکام معیشت و تجارت کے متعلق ہر مسئلےپر سیر حاصل بحث کی ہے ،اتنی جامع و مانع بحث کے بعد کہیں اور سے نظریۂ تجارت ومعیشت کشید کر نے کی ضرورت نہیں مگر: ؂غلامی میں بدل جاتا ہے قومو ں کا ضمیر کے مصداق کچھ احباب سرمایہ دارانہ نظام کا عذر لنگ تراش کر اشتراکیت کے دلدادہ ہو کر یہ نعرہ مستانہ لگاتے ہیں کہ ہمارے غموں کا علاج اور دکھوں کا مداوا اسی نظام باطل میں ہے۔ بہانہ یہ ہے کہ سب کو مساوی تقسیم کر کے معاشرےسے غربت ختم کی جائے گی مگر جب اس کھوکھلے
Flag Counter