Maktaba Wahhabi

229 - 534
(3)بینک فزیبلٹی رپورٹ کا ماہرین کے ساتھ جائزہ لیتا ہے ۔ (4) اگر بینک صارف کی اس پیشکش سے مطمئن ہے تو وہ اس سے فائنانس کے حوالے سے آخری ڈاکومیٹشن پیش کرنے کا مطالبہ کرتا ہے اور ضروری ضمانتیں فراہم کرنے کا کہتا ہے ۔ (5) حتمی اتفاق کے بعد صارف اور بینک کے درمیان مینو فیکچرنگ معاہدہ پر دستخط ہوتے ہیں جس میں طرفین کیلئے معاہدے کی ضروی پابندیوں کا ذکر ہوتا ہے ۔ معاہدے کے اہم ترین مشتملات مندرجہ ذیل ہیں بینک کی طرف سے صارف کیلئے تعمیر کی جانے والی بلڈنگ کی قیمت ، سپردگی کا وقت ، ادائیگی کا دورانیہ ، معینہ قسط کی تحدید ، ایڈوانس قیمت کی ادائیگی کی صورت میں رقم کا تعین ۔ (6)جب صارف اور بینک کے درمیان استصناع کا معاہدہ طے پاجاتا ہے تو بینک اسٹیٹ ایجنٹ سے اس پروجیکٹ پر عمل درآمدی کا معاہدہ کرتا ہے ۔ اسے عموما متوازی استصناع کا معاہدہ کہا جا تاہے ۔ یعنی یہ بلڈنگ کوئی تیسرا فریق تعمیر کرے گا جس کو بینک نے منتخب کیا ہے ۔ پاکستان کے اسلامی بینکوں میں بھی عموماًیہی طریقہ کار رائج ہے ۔ چنانچہ پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک نے استصناع معاہدے میں جو مراحل ذکر کئے ہیں وہ درج ذیل ہیں ۔ . (1)صارف اور ایم بی ایل ( ) استصناع کا معاہدہ کرتے ہیں جس میں ایم بی ایل اپنے کلائنٹ کو آرڈر دیتا ہےکہ وہ ایک مخصوص سامان / چیز بینک کے لئے تیار کرے جس کی اسے کیش یا اقساط میں پیشگی قیمت ادا کی جاتی ہے ۔ (7)سامان کی تیاری کے بعد کلائنٹ بینک کو سامان پہنچا دیتا ہے ۔ (8)سامان وصول کرنے کے بعد بینک اسے مارکیٹ میں براہ راست یا کسی ایجنٹ کے ذریعے فروخت کردیتا ہے۔
Flag Counter