Maktaba Wahhabi

288 - 534
(ج)باقی رہ گیا اشاریہ بندی کے ذریعہ اس کا حل ، اس میں جو مفاسد ہیں وہ بالکل واضح ہیں ۔ چنانچہ تمام تر سنگینی کے باوجود یہ مسئلہ بدستور اپنی جگہ قائم ہے ۔ راقم کی ناقص رائے یہ ہے کہ اسلامائزیشن کے عمل (خواہ معیشت کے حوالے سے ہو یا سیاست کےحوالے سے)کو نتیجہ خیز بنانے کےلئے جب تک ہم بحیثیتِ امہ مثبت قدم نہیں اٹھاتے ، مسائل کا حل ممکن نہیں ۔ اس وقت ہمارا طریقہ کار پیوند کاری (Grafting)کا رجحان لئے ہوئے ہے ۔ سرمایہ دارانہ معیشت کے شجر خبیثہ میں کیسی ہی پاک اور مبارک قلم کی پیوندکاری کیوں نہ کی جائے، مثبت نتائج کی توقع رکھنا عبث ہے۔ کیونکہ اس نظام کا بنیادی استعارہ…… استحصال ہے اور رہےگا!! وصلی اللّٰه و سلم علی نبینا محمد و علی آلہ وصحبہ أجمعین
Flag Counter