Maktaba Wahhabi

346 - 534
مقابلے،پزل گیمز ، پروڈکٹ کے خصوصیات سے متعلق سوالات وغیرہ ،یا کسی جملے کو مکمل کرنا ، یا املائی غلطیوں کو درست کرنا وغیرہ وغیرہ پھر جوابات وصولی کے بعد کامیاب امیدوار کا نام بذریعہ قرعہ اندازی اعلان کیا جاتا ہے ۔ اس مسئلے کو اگر شرعی نوعیت سے دیکھا جائے تو اس کی دو صورتیں بنتی ہیں ۔ (1) کمپنی مقابلے میں شرکت کیلئے کسی چیز کے خریدنے کی پابند نہ کرے ۔ بغیر کسی شرط کے وہ کوپن تقسیم کئے جائیں کہ کوئی بھی شخص اس میں حصہ لے سکتا ہے ۔ (2)کمپنی یا مقابلے کا انعقاد کرنے والی شخصیت اپنی پروڈکٹس میں سے کسی چیز کے خریدنے کو لازم قرار دے۔ اس کا ایک طریقہ تو یہ ہوسکتا ہے کہ کمپنی کہے کہ ہم اس مقابلے میں حصہ لینے کا کوپن صرف اسی شخص کو دیں گے جو ہماری فلاں چیز خریدے گا ۔ یا پھر وہ ایسے نہ کہیں بلکہ ایسا کریں جیسا کہ بہت سے ادارے کرتے ہیں کہ کوپن بیچے جانے والی چیز کے اندر ہی ہوتے ہیں جسے نکال کر فل کرکے بھیجاجاتا ہے ۔ بالعموم اس طرح کے مقابلے پرنٹ میڈیا اخبارات ورسائل میں بکثرت دیکھے جاسکتے ہیں ۔ دوسری قسم : ایسا انعامی مقابلہ جس میں مقابلہ میں شریک افراد کو کچھ بھی نہ کرنا پڑے ۔ ان کی کسی قسم کی صلاحیت صرف نہ ہو ۔ اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ مقابلہ منعقد کرنے والی جہات لوگوں میں خاص نمبرز پر مبنی کوپنز تقسیم کرتے ہیں اگر وہ قرعہ اندازی میں شامل ہونا چاہتے ہیں پھر ایک تاریخ کا اعلان کردیا جاتا ہے کہ فلاں تاریخ کو قرعہ اندازی ہوگی اور بذریعہ قرعہ اندازی اتنے افراد کو جن کا نمبر نکلا انعامات دئے جائیں گے ۔ اس قسم کے مقابلوں کی آسانی اور جاذبیت کے باعث اکثر کمپنیاں اس قسم کے ہی مقابلے کراتی ہیں اور لوگوں کو بھی یہی آسان لگتے ہیں کہ بغیر کسی ذہنی وجسمانی مشقت کے ٹوکن حاصل کرکے اگر کوئی انعام نکل آیا تو وارے نیارے ہوجائیں گے ۔ اس قسم کی بھی ذیلی دو صورتیں بنتی ہیں ۔ (1)مقابلے میں شرکت کیلئے کمپنی کی کسی پروڈکٹ خریدنے کی شرط نہ ہو ۔ (2)مقابلے میں شرکت کیلئے پروڈکٹ خریدنے کی شرط لگائی جائے ۔
Flag Counter