Maktaba Wahhabi

352 - 534
اور سروس اور سہولت مہیا کرنے کی صورت میں بھی ۔ فقہاء اور مارکیٹنگ کمپنیوں کی گفٹ کی اصطلاح میں یہی بنیادی فرق ہے ۔ کیونکہ فقہاء کی اصطلاح میں ہدیہ میں سروسز داخل نہیں ہوتیں جبکہ مارکیٹنگ کی اصطلاح میں سروسز ہدیہ میں شامل ہوتی ہیں ۔جیسا کہ بہت سے پیٹرول پمپوں اور گاڑی شورومز والے آئل فری میں چینج کر دیتے ہیں چیز خراب ہونے کی صورت میں ریپئرمفت میں کی جاتی ہے ۔ چیز کو واپس لے لینا۔ اور بہت سی فریج اور الیکٹرانک سامان بنانے والی کمپنیاں ان سامان کے خراب ہونے کی صورت میں ٹھیک کرنے کا ذمہ لیتی ہیں وغیرہ وغیرہ ۔ جبکہ فقہاء کے ہاں سروس وخدمات کو ہدیہ میں شمار نہیں کیا جاتا ۔ فقہی اصطلاح میں ہدیہ کی تعریف : " تمليك عين من غير عوض لغير حاجة المعطى "[1]کسی بھی شخص کو اس کی ضرورت کے بغیر کسی عین یعنی چیز بغیر معاوضے کے اس کا مالک بنا دینا ۔ یا اس کی ملکیت میں دے دینا ہدیہ کہلاتا ہے ۔ اور سروس چونکہ عین ( چیز ) نہیں بلکہ منفعت ہے لہٰذا اسے فقہاء کے ہاں ہدیہ میں شمار نہیں کیا گیا ۔ سروسز ائمہ ثلاثہ کے ہاں ہبہ منافع میں جبکہ احناف کے ہاں عاریہ میں یا اباحت منافع میں شمار ہوتی ہیں ۔ مارکیٹنگ کی اصطلاح میں ہدیہ ہر وہ چیز ہے جو تاجر حضرات اپنے صارفین کوسامان اور خدمات کی صورت میں بلا معاوضہ فراہم کرتے ہیں ۔ گفٹ کو اگر مارکیٹنگ کی اصطلاح سے دیکھا جائے تو انہیں بحیثیت مجموعی تین اقسام میں تقسیم کیا جاسکتا ہے ۔ پہلی قسم : یادگار ی گفٹ ۔ یہ وہ گفٹ ہیں جو کمپنیاں اپنے ورکرز کو یا صارفین کو خاص مواقع پر فراہم کرتی ہیں، جیسے سال کے اختتام پر کلینڈر دیتی ہیں ، یا قومی دن پر شیلڈ وغیرہ دی جاتی ہے ۔ دوسری قسم : کاروبار کو فروغ دینے کیلئے دیے جانے والے گفٹ ۔ کمپنیوں کی جانب سے دیےجانے والے اس طرح کے گفٹ دو طرح کے ہوتے ہیں ۔ ہر خریدار کو گفٹ دیا جائے ۔ گفٹ چند شرائط سے مشروط ہو ، مثلاً اگر کوئی اتنے کی خریداری کرے گا تو اسے ہدیہ دیا جائے گا ۔ تیسری قسم : ایڈورٹائزنگ تحفے بطور نمونہ ۔ Advertising gifts samples
Flag Counter